انس حقانی کے بدلی غیر ملکی پروفیسروں کی رہائی، امریکی صدر کا پاکستان کی سہولت کاری پر شکریہ


یاد رہے کہ چند روز قبل افغان حکومت کی جانب سے انس حقانی سمیت تین طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے بعد طالبان نے بھی دو غیرملکی مغویوں کو رہا کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان حکومت کی جانب سے انس حقانی سمیت تین طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے بعد طالبان نے بھی دو غیرملکی مغویوں کو رہا کر دیا تھا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی شام پاکستانی وزیراعظم عمران خان کا افغانستان میں طالبان سے دو غیرملکی مغویوں کی رہائی میں سہولت کاری کے لیے شکریہ ادا کیا ہے۔

وزیر اعظم ہاؤس سے جاری بیان کے مطابق عمران خان اور صدر ٹرمپ کی بات چیت کے دوران دوطرفہ امور اور خطے کی صورتحال پر بات چیت ہوئی۔

وزیر اعظم عمران خان مغربی پروفیسروں کی رہائی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل افغان حکومت کی جانب سے انس حقانی سمیت تین طالبان جنگجوؤں کی رہائی کے بعد طالبان نے بھی دو غیرملکی مغویوں کو رہا کر دیا تھا۔

طالبان ذرائع کے مطابق امریکن یونیورسٹی آف افغانستان کے اساتذہ کیون کنگ نامی امریکی شہری اور آسٹریلیا کے ٹموتھی ویکس کو تین برس قبل کابل سے اغوا کیا گیا تھا اور انھیں منگل کو رہائی ملی ہے۔

اس سے قبل معاہدے کے تحت رہا کیے جانے والے طالبان رہنما افغانستان سے قطر پہنچے گئے تھے۔

امریکی شہری کیوِن کِنگ (دائیں) اور آسٹریلوی شہری ٹموتھی وِیکس (بائیں)، جن کے بدلے انس حقانی کی رہائی عمل میں آئی ہے

امریکی شہری کیوِن کِنگ (دائیں) اور آسٹریلوی شہری ٹموتھی وِیکس (بائیں)، جن کے بدلے انس حقانی کی رہائی عمل میں آئی ہے

اس سے قبل اکتوبر میں بھی طالبان کے کئی سرکردہ کمانڈروں کی رہائی کے بدلے میں انڈیا سے تعلق رکھنے والے تین انجینیئروں کو رہا کیا گیا تھا۔ رہائی پانے والے طالبان میں حقانی گروپ کے ایک رکن کے علاوہ مزید 10 اہم کمانڈر شامل تھے۔

حقانی نیٹ ورک افغان طالبان کا حصہ ہے اور یہ گروہ 1980 کی دہائی میں افغانستان میں سوویت یونین کے خلاف وجود میں آیا۔ امریکہ کی جانب سے اور پاکستان میں اس گروہ پر دہشتگردی کے الزامات میں پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

انس حقانی کون ہیں؟

بی بی سی اردو کے رفعت اللہ اورکزئی کے مطابق افغان حکومت کی جانب سے رہا کیے جانے والے طالبان کمانڈروں میں شامل انس حقانی کا شمار افغان طالبان کے نوجوان رہنماؤں میں ہوتا ہے۔

وہ حقانی نیٹ ورک کے سربراہ سراج الدین حقانی المعروف ‘خلیفہ صیب’ کے چھوٹے بھائی ہیں۔

جمعرات کی شام پاکستانی وزیراعظم اور امریکی صدر کی کال کے دوران دونوں رہنمائوں نے پرامن اور مستحکم افغانستان کے لیے افغان امن عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پاکستان کے عزم کو دہرایا اور اس مشترکہ مقصد کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا۔

پاکستان کے وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے صدر ٹرمپ سے کال کے دوران انڈیا کے زیرِ انتظام کشمیر کے تنازع کے حل کے لیے امریکی صدر کے کردار پر بھی زور دیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32504 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp