گیم آف تھرونز: سٹار امیلیا کلارک کہتی ہیں کہ ان کے لیے عریاں سین کرنا مشکل تھا


معروف امریکی ٹی وی شو گیم آف تھرونز کی سٹار امیلیا کلارک کا کہنا ہے کہ انھیں شو کے دوران برہنہ سین عکس بند کرانا بہت مشکل لگتا تھا۔

اداکار ڈیکس شیپرڈ کی پوڈ کاسٹ میں بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کچھ سین کرنے سے پہلے‘ وہ باتھ روم میں جا کر روتی تھیں‘ تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ چاہے سین میں ’برہنہ ہونا تھا یا نہیں، ایسا ہی ہوتا۔‘

ان کے کردار ڈینیریس ٹارگیریئن کو شو کے ابتدائی سیزنز میں کئی بار برہنہ سین کرنے پڑے تھے۔

امیلیا کلارک کے خیال میں برہنہ سین شو کی کہانی کے لیے اہم تھے مگر اگر آج یہ شو بنایا جائے تو وہ کافی مختلف ہو گا۔

یہ بھی پڑھیے

آئیں ‘گیم آف تھرونز’ کی دنیا میں کھو جائیں۔۔۔

سیکس، پراسرار قوّتیں اور آسیبی مخلوقات

ایما واٹسن: میں اکیلی ہی خوش ہوں

امیلیا کلارک

امیلیا کلارک کا تعلق لندن سے ہے اور انھیں یہ کردار 23 سال کی عمر میں ملا تھا۔ شوبز کی دنیا میں یہ ان کا پہلا بڑا کردار تھا۔

وہ کہتی ہیں ’میں نے یہ کردار لے لیا تھا اور پھر وہ مجھے سکرپٹ بھیجتے تھے اور میں انھیں پڑھتی اور کہتی’ارے! اس میں تو چکر ہے۔‘

’مگر میں ڈرامہ سکول سے نئی نئی آئی تھی اور میں نے اسے ایک نوکری کی طرح لیا۔‘

’اگر یہ سکرپٹ میں ہے اور ظاہر ہے کہ اس کی ضرورت ہے۔ یہ اب ایسا ہی ہے اور میں اس کو سمجھ لوں گی۔ سب کچھ ٹھیک ہو جائے گا۔‘

امیلیا کلارک

اس وقت کے بارے میں انھوں نے بتایا ’اس سے پہلے میں کسی فلم سیٹ پر صرف دو مرتبہ گئی تھی اور اب میں ایک فلم سیٹ پر اتنے ساری لوگوں کے سامنے مکمل طور پر برہنہ کھڑی تھی اور مجھے معلوم نہیں تھا کہ کرنا کیا ہے۔‘

’مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھ سے توقع کیا ہے، مجھے نہیں پتا کہ لوگوں کو مجھ سے کیا چاہیے تھا اور مجھے نہیں معلوم تھا کہ مجھے کیا چاہیے تھا۔‘

’چاہے اس میں عریانی ہوتی یا نہیں، پہلے سیزن میں، میں نے یہی سوچنا تھا کہ مجھے کچھ مانگنے کا کوئی حق نہیں ہے۔ میں اس قابل ہی نہیں ہوں کہ کچھ مانگوں۔‘

وہ کہتی ہیں کہ ان کی رائے میں ’میں اس وقت جو بھی محسوس کر رہی تھی وہ غلط تھا۔ میں باتھ روم میں جا کر روتی تھی اور باہر آ کر سین کرتی تھی اور کہتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔‘

امیلیا کلارک اور جیسن موموآ

ان کے ساتھی اداکار جیسن موموآ ان کے ظالم شوہر اور جنگجؤ سردار کا کردار ادا کر رہے تھے اور شو کے پہلے سیزن میں وہی ان کی مدد کرتے تھے۔

اگرچہ خود عریاں سین کرنے کے بارے میں ان کے خیالات اب تبدیل ہو چکے ہیں۔ امیلیا کلارک کہتی ہیں کہ وہ سنہ 2009 اور 2010 میں عکس بند کیے گئے شو کو اب بھی کسی دوسری طرح نہ کرتیں۔

’مجھے اتنے لوگ کلیسی (امیلیا کے کردار کا نام) کی عریانیت کے بارے میں کہہ چکے ہیں مگر لوگوں کے دلوں میں اس کے لیے رحم نہ آتا اگر انھوں نے اس بر ظلم ہوتے اپنی آنکھوں سے دیکھا نہ ہوتا۔ آپ کے لیے وہ سب ظلم دیکھنا ضروری تھا۔‘

امیلیا اب ایک رومانوی کامیڈی فلم لاسٹ کرسمس میں کام کر رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں اب وہ فلم سیٹ پر برہنہ سین کے بارے میں لڑ بھی پڑتی ہیں کہ کیا ان کی ضرورت ہے۔

’اب چیزیں بہت مختلف ہیں۔ مجھے پتا ہے کہ میں کس چیز کے بارے میں ٹھیک محسوس کرتی ہوں اور مجھے پتا ہے کہ میں کیا کرنے کو راضی ہوں۔‘

ایچ بی او اور گیم آف تھرونز بنانے والوں سے اس سلسلے میں جواب کے لیے رابطہ کیا گیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32294 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp