حریم شاہ کی مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی


گلگت بلتستان سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ٹک ٹاک ماڈل حریم شاہ کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے ساتھ حریم شاہ کے تعلقات کی خبروں کے بعد اب مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کی ویڈیو منظرعام پر آگئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی ہوٹل میں ایک رقص کی محفل ہے جس میں حریم شاہ گلوکاروں کے گانوں پر محو رقص ہیں اور رکن اسمبلی ان کے ساتھ رقص میں مصروف ہیں اور اس دوران محمد امین کے دوست حریم شاہ پر پیسے لٹاتے رہے۔

حریم شاہ کی ن لیگی ایم پی اے کے ساتھ رقص کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد رکن اسمبلی محمد امین نے کہا ہے کہ ویڈیو کچھ ماہ پرانی ہے۔ حریم شاہ کلچر شو میں آئی تھیں اور میں نے بھی وہاں رقص کیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).