طلبا یکجہتی مارچ کے خلاف شہرہ آفاق اداکارہ وینا ملک بھی میدان میں نکل آئیں


شہرہ آفاق اداکارہ وینا ملک نے حال ہی میں طلبہ یکجہتی مارچ کرنے والے اسٹوڈنٹس کے خلاف پے در پے ٹویٹس کی مدد سے ایک بار پھر انٹرنیٹ پر طوفان برپا کر دیا۔

اس بار انہوں نے اپنے منفرد انداز احتجاج کے باعث سوشل میڈیا پر توجہ سمیٹنے والے طلبا کو نشانہ بنایا ہے۔

مظاہرے میں شریک سیاہ لباس میں ملبوس خاتون اور ان کے ساتھیوں کی تصویر ٹویٹ کرتے ہوئے وینا ملک نے لکھا کہ ”بھینس پاگل ہو جائے تو بہت خطرناک ہوتی ہے اسی لیے وزیراعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی نواز شریف کی بھینیسں نیلام کر دی تھیں۔اب یہ کس کی بھینس کھل گئی ہے“۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں انہوں نے لکھا کپتان ہو تو عمران خان، کھلاڑی ہو تو مراد سعید! آج PTM طلبا کے روپ میں سڑکوں پر ہے طلبا یونین کی بحالی کیلئے مراد سعید کی مثالیں دی جا رہی ہیں۔ ویسے تو فخر کی بات ہے لیکن مراد سعید نے طلبا یونین کی غنڈہ گردی کی وجہ سے یونین نہیں، تحریک انصاف کی ISF بنائی تھی۔

ایک اور ٹویٹ میں وینا ملک نے لکھا ہے کہ میٹرک پاس ہوتا نہیں ان نشئی لوگوں سے انہوں نے سیاست دان بننا ہے.

تنقید کے ساتھ وینا ملک طلبہ یکجہتی مارچ کے شرکاکو نصیحت کرنا بھی نہ بھولیں. ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی ادارے تعلیم کے حصول کیلئے رہیں تو بہتر ہے۔ جس نے سیاستدان بننا ہے، وہ سیاسی تعلیم حاصل کرے، باقاعدہ سیاست کرے ناکہ اپنی غنڈہ گردی کے لئے، یونین بنا کر دوسرے طلباءکا مستقبل تباہ کیوں کرنا چاہتے ہیں۔ بچو ماں باپ کی محنت کی کمائی ضائع مت کرو تعلیم پر توجہ دو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).