اپوزیشن کی خواہش پر چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے: فردوس عاشق اعوان


معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش کا چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے، حکومت آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

دنیانیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کی خواہش کا چیف الیکشن کمشنر نہیں لگا سکتے، غیر جانبدار شخص چیف الیکشن کمشنر تعینات کرنا ہو گا ۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا طاقتور ہونا اہم ایشو ہے، الیکشن کمیشن کا کردار اہم ہوتا ہے۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ادارے کبھی شخصیات کے تابع نہیں ہوتے اور آئینی دائرہ کار میں رہ کر کام کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانونی ٹیم الیکشن کمیشن سے متعلق مشاورت کر رہی ہے اور اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).