دنیا بھر میں لڑکیاں اپنے گندے کمروں کی تصاویر سوشل میڈیا پر کیوں لگا رہی ہیں؟


سوشل میڈیا پر تصویر لگاتے ہوئے خواتین خاص اہتمام کرتی ہیں کہ نہ صرف وہ خود بلکہ تصویر کا بیک گراﺅنڈ بھی خوبصورت ہونا چاہیے لیکن گزشتہ کچھ دنوں سے سینکڑوں خواتین قصداً انسٹاگرام پر اپنے بیڈرومز میں بنائی گئی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں جن میں ان کے بیڈرومز کباڑ خانے کا منظر پیش کر رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ خواتین حد سے زیادہ صفائی ستھرائی کے خیال کے خلاف ہیں اور احتجاجاً ایسی تصاویر پوسٹ کر رہی ہیں۔

جاپان کی ایک مصنفہ اور کنسلٹنٹ میری کونڈو عالمی سطح پر صفائی ستھرائی اور ہائی جین کی گرو مانی جاتی ہیں اور اکثر اس کے فوائد گنواتی نظر آتی ہیں۔ گزشتہ دنوں میری کونڈو کا ایک آرٹیکل ایلے میگزین میں شائع ہوا جس میں انہوں نے بیڈروم کی صفائی اور اشیاء کو سلیقے سے رکھنے کے فوائد بتائے تھے لیکن ان کا یہ آرٹیکل کچھ خواتین کو ایک آنکھ نہیں بھایا اور انہوں نے ردعمل میں انسٹاگرام پر ایسی تصاویر پوسٹ کرنی شروع کر رکھی ہیں جن میں ان کے بیڈرومز میں اشیا بکھری پڑی ہیں اور وہ بیڈروم کم اور کباڑخانے زیادہ لگ رہے ہوتے ہیں۔

ایسی ہی ایک خاتون نے لکھا کہ ”ہم کونڈو کے فلسفے سے اتفاق نہیں کرتیں۔ ہمارے خیال میں صفائی ستھرائی کی بھی ایک حد ہونی چاہیے۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).