11  سالہ گل سما کی مبینہ سنگساری: میڈیکل بورڈ نے بچی کی قبر کشائی کر دی


سندھ میں کاری قرار دے کر مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی 11 سالہ بچی گل سما کی قبر کشائی کر کے جسد خاکی کے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں۔

دادو میں مبینہ طور پر سنگسار کی جانے والی 11 سالہ گل سما کی قبر کشائی سول جج درجہ اول کی نگرانی میں کی گئی ، میڈیکل بورڈ حیدر آباد کی لیڈی ڈاکٹر نصرت ضیا پر مشتمل ٹیم نے جسد خاکی کے نمونے لیے۔

میڈیکل ٹیم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ بچی کے سر پر گہری چوٹ لگی ہوئی تھی۔ اس کے ناک اور چہرے پر بھی زخم کے نشانات تھے۔ بچی کے اوپر پہاڑی تودا گرنے یا پہاڑ کے اوپر سے گرنے کی وجہ سے اس کی موت ہوئی ہو گی۔ بچی کے جسد خاکی سے نمونے لے لیے گئے ہیں جو لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے۔ رپورٹ 3 سے 4 دن میں آجائے گی جس کے بعد موت کی وجہ کا تعین ہوسکے گا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).