فواد عالم اور عثمان شنواری ٹیم میں شامل


فواد عالم

فواد عالم کو دس سال بعد ٹیمم میں شامل کیا گیا ہے

ٹیسٹ کرکٹ کی دنیا سے تقریباً ایک دہائی الگ گزارنے کے بعد مڈل آرڈر میں کھیلنے والے بلے باز فواد عالم کو سری لنکا کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز کے لیے پاکستانی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے۔

پاکستان میں ایک عرصے بعد اس ماہ کھیلے جانے والے دو ٹیسٹ میچوں کے لیے منتحب کردہ ٹیم میں چونتیس برس کے بلے باز افتخار احمد کو شامل نہیں کیا گیا جنہوں نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا میں کھیلی جانے والی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریم میں مجموعی طور پر صرف 44 رن سکور کیے تھے۔

اس کے علاوہ ٹیم میں کی جانے والی تبدیلیوں میں محمد موسی کا نام شامل ہے جو آسٹریلیا میں اپنی زندگی کے پہلے دو ٹسیٹ میچوں میں کوئی بھی وکٹ حاصل نہیں کر سکے۔ محمد موسی کی جگہ عثمان شنواری کو ٹیم میں لیا گیا ہے۔

فواد عالم آخری مرتبہ سنہ 2009 میں نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران ٹیسٹ ٹیم کا حصہ رہے تھے۔ اس کے بعد ایک سنہ 2015 میں ایک مرتبہ وہ بنگلہ دیش کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلے تھے۔

فواد عالم کے بارے میں پاکستان کے درائع ابلاغ میں بہت سے تبصرے کیے جا رہے تھے اور خاص طور پر آسٹریلیا میں ٹیم کی ناقص کارکردگی کی بنا پر ان کا نام بار بار تبصروں میں تجزیوں میں گونج رہا تھا۔ آسٹریلیا میں ٹیسٹ میچوں کی کمنٹری کے دوران بھی وسیم اکرم اور دوسرے کرکٹ کے تبصرہ نگار فواد عالم کا ذکر کرتے نظر آئے۔

مصباح الحق ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر

مصباح الحق بیک وقت تین عہدوں پر فائز ہیں

مصباح الحق جو بیک وقت پاکستانی کرکٹ ٹیم کیب چیف سلیکٹر، ہیڈ کوچ اور بیٹنگ کوچ بھی ہیں انھوں نے فواد عالم کے انتخاب پر بات کرتے ہوئے کہاں کہ یہ فواد عالم کی مستقل مزاجی، مسلسل محنت اور صبر کا صلہ ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ فواد عالم کا انتخاب نئے آنے والے کھلاڑیوں کے لیے ایک سبق بھی ہے اور ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو ٹیم میں جگہ دینے کی پالیسی پر کاربند رہنے کا ثبوت بھی ہے۔

پاکستان کی ٹیم دس سال بعد اپنے ملک میں ٹیسٹ کھیلے گی۔ راولپنڈی شہر اس ماہ کی گیارہ تاریخ سے کھیلے جانے والے پہلے ٹسیٹ کی میزبانی کرے گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ انیس دسمبر سے کراچی کے مشہور اور معروف نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

مصباح الحق کے مطابق ٹیم نے آسٹریلیا میں اپنی مایوس کن کارکردگی سے سبق حاصل کیا ہے اور اس سیریز میں وہ یقیناً اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ آسٹریلیا کی سیریز میں ٹیم نے بہت کچھ سیکھا ہے اور اپنی تمام تر کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں۔

سولہ برس کے دائیں ہاتھ سے بالنگ کرنے والے تیز رفتار بالر نسیم شاہ ٹیم میں شامل رہیں گے۔

پاکستان کی ٹیم: اظہر علی ( کپتان )، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، فواد عالم، حارث سہیل، امام الحق، عمران خان، کاشف بھٹی، محمد عباس، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، نسیم شاہ، شاہیں شاہ آفریدی، شان مسعود، یاسر شاہ، عثمان شنواری۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32537 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp