تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس لاہور میں دھماکہ: ایک شخص جاں بحق، 5 زخمی


لاہور میں ٹاؤن شپ کے علاقے میں ایک بیکری کے قریب ہونے والے دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

نجی ٹی وی کے مطابق لاہور کے علاقے ٹاؤن شپ میں محمد علی روڈ پر ایک بیکری کے قریب دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی بم ڈسپوزل سکواڈ، پولیس اور ریسکیو ٹیمیں فوری طورپر موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں، ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکہ جامعہ مسجد علی المرتضیٰ اسلامک سنٹر کے زیر انتظام جاری تحفظ ختم نبوت ﷺ کانفرنس میں سٹیج کے پچھلی طرف ہوا ہے جس میں ایک راہگیر نوجوان جاں بحق ہوا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ دھماکے میں جاں بحق ہونے والا نوجوان حافظ قرآن ہے اور اس کی مسجد کے بالکل سامنے دکان ہے۔

ختم نبوتﷺ کانفرنس میں معروف عالم دین پروفیسر حافظ طلحہ سعید، مولانا حافظ عبدالغفار مدنی اور دیگر علماء نے شرکت کرنا تھی تاہم بعض علماء کانفرنس میں پہنچ چکے تھے جبکہ مذکورہ بالا دونوں حضرات ابھی تک سٹیج پر نہیں آئے تھے۔ خیال رہے کہ ماضی میں اسی مسجد کے خطیب پروفیسر ابراہیم سلفی کو بھی قتل کیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).