روس پر عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی کی جانب سے چار برس کی پابندی


عالمی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، واڈا نے روس پر تمام بڑے کھیلوں کے مقابلوں میں شرکت پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ پابندی چار سال کے لیے عائد کی گئی ہے۔

اس پابندی کا مطلب یہ ہے کہ سنہ 2020 میں ٹوکیو میں منعقد ہونے والے اولمپکس مقابلوں اور قطر میں فٹبال ورلڈ کپ 2022 میں نہ روس کا جھنڈا لہرا سکے گا اور نہ ہی اس کا قومی ترانہ بجے گا۔

لیکن وہ روسی ایتھلیٹس جو یہ ثابت کر سکیں گے کہ انھوں نے کسی قسم کی ممنوعہ ادویات استعمال نہیں کیں وہ ان مقابلوں میں انفاردی حیثیت میں حصہ لے سکیں گے لیکن ملک کے نمائندہ نہیں ہوں گے۔

سوئٹزرلینڈ میں واڈا کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے متفقہ فیصلہ کیا گیا۔

مزید پڑھیے

اولمپکس میں روس کی رکنیت بحال

روسی حکام کا پہلی بار ڈوپنگ کا اعتراف

یہ فیصلہ روس کی اینٹی ڈوپنگ ایجنسی، روساڈا کی جانب سے جنوری سنہ 2019 میں تحقیق کاروں کو تبدیل شدہ لیبارٹری ڈیٹا فراہم کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔

روسی ایجنسی کو متعلقہ مواد واڈا کو فراہم کرنا تھا اور تین سال کی معطلی کے بعد روس پر سنہ 2018 میں یہ شرط عائد کی گئی تھیں۔

پھر سنہ 2018 کے سرمائی اولمپکس میں روس کے 168 ایتھلیٹس نے نیوٹرل فلیگ تلے کھیلوں میں حصہ لیا اور یہ سنہ 2014 میں سوچی میں پابندی کے بعد پہلا موقع تھا۔

خیال رہے کہ سنہ 2015 سے بحیثت ملک روس اتیتھلیٹکس میں حصہ نہیں لے سکا ہے۔

روسی حکام نے پہلی بار سنہ 2016 میں کھیلوں میں ڈوپنگ پروگرام کی موجودگی کا اعتراف کیا تھا جس سے دنیا کے بعض اہم ترین مقابلے متاثر ہوئے۔

نو دسمبر کو جاری کی جانے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک ہزار سے زیادہ روسی کھلاڑیوں کو سنہ 2011 سے 2015 کے درمیان ڈوپنگ پر رازداری برتنے سے فائدہ پہنچا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp