بچوں سے جنسی زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد


بچوں سے زیادتی کے ملزم سہیل ایاز کے کمپیوٹر سے ایک لاکھ بچوں کی تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔ ایس ایس پی راولپنڈی فیصل خان نے یہ انکشاف سینیٹ کی کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے روبرو بریفنگ کے دوران کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملزم سہیل ایاز کا ڈی این اے ایک متاثرہ بچے سے میچ کر گیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے سینیٹ کمیٹی کو بتایا کہ چائلڈ پورنوگرافی کی 8 لاکھ ویب سائٹس بلاک کر دی ہیں۔

سینیٹر کلثوم پرویز نے کہا کہ بچوں کی غیراخلاقی وڈیوز ڈارک ویب پر ڈالنے کے معاملے میں بروقت اقدامات نا کرنے کے باعث بچوں سے زیادتی کے کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایف آئی اے اس معاملے پر انٹرپول کے ساتھ مل کر کام کرے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).