#PAKvsSL: پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا ٹیسٹ آج راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے جہاں سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے عثمان شنواری اور عابد علی ٹیسٹ ڈبیو کر رہے ہیں جبکہ فواد عالم کو سکواڈ میں تو شامل کیا گیا ہے لیکن آج کے میچ میں وہ جگہ نہیں بنا پائے ہیں۔

پاکستانی ٹیم میں اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم، امام الحق، محمد رضوان، عثمان شنواری، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ، شان مسعود شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیے

’پنڈی بوائز‘ کا گراؤنڈ جس کے کلائیو لائیڈ بھی مداح تھے

واضح رہے اس میچ میں مکی آرتھر کا کردار اہم ہوگا کیونکہ وہ تقریباً تین برس تک پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کوچ رہے اور اب سری لنکن ڈریسنگ روم میں براجمان ہیں یعنی مکی آرتھر پاکستانی حکمت عملی کا بہتر اندازہ لگا سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں آخری میچ انڈیا اور پاکستان کے درمیان 2004 میں کھیلا گیا تھا جس میں پاکستان کو اننگز کی شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس میچ کا خاصا انڈین بلے باز راہل ڈراوڈ کی 270 رنز کی مایہ ناز اننگز تھی۔

ٹیسٹ

Getty Images

پنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی تاریخ

یہ گراؤنڈ اس سے قبل ایک کلب گراؤنڈ تھا جسے 1992 کے آغاز میں ایک ٹیسٹ میچ گراؤنڈ کا درجہ دیا گیا۔ یہ پاکستان کا 14واں ٹیسٹ گراؤنڈ ہے۔

صحافی عبدالمحیی کے مطابق یہ ایک تالاب نما میدان ہوا کرتا تھا جس پر گھاس کا نام و نشان بھی نہیں تھا۔ تاہم 1996 کے ورلڈ کپ کو نظر میں رکھتے ہوئے اس سٹیڈیم کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔

اس گراؤنڈ پر پہلا انٹرنیشنل میچ ایک، ایک روزہ میچ تھا جو اتفاق سے پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہی کھیلا گیا تھا۔ پاکستان نے اس میچ میں 117 رنز سے کامیابی حاصل کی تھی۔

تاہم یہ گراؤنڈ محض آٹھ ٹیسٹ میچوں کی ہی میزبانی کر سکا ہے جن میں پاکستان کو تین میں کامیابی اور تین میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ دو میچ بے نتیجہ رہے۔

یہاں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ کی خاص بات اتوار کے روز میچ کے درمیان ایک آرام کا دن رکھنا تھا۔ یہ پاکستان میں ایسا آخری ٹیسٹ میچ تھا جس میں آرام کا دن رکھا گیا ہو۔

ایک دہائی کے بعد پاکستان میں ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز آج راولپنڈی شہر میں بارش کا بھی امکان ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ملک میں ٹیسٹ کرکٹ کی بحالی پر کھلاڑیوں کے لیے یادگاری کیپس بھی بنوائی ہیں۔

Comments - User is solely responsible for his/her words

  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  
  •  

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 14681 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp