برطانیہ الیکشن 2019: برطانیہ میں پانچ برس میں تیسرے عام انتخابات، ووٹنگ جاری


برطانیہ عام انتخابات

یہ 1974 کے بعد پہلے انتخابات ہیں جو موسم سرما میں ہو رہے ہیں اور 1923 کے بعد پہلی بار انتخابات کا انعقاد دسمبر میں ہو رہا ہے

برطانیہ میں آج لوگ عام انتخابات میں ووٹ ڈال رہے ہیں۔ یہ گذشتہ پانچ برس سے کم عرصے میں ہونے والے تیسرے عام انتخابات ہیں۔

عام انتخابات تو 2022 میں ہونے تھے لیکن اکتوبر میں پارلیمان نے جلد انتخابات پر اتفاقِ رائے کیا تھا۔

یہ 1974 کے بعد پہلے انتخابات ہیں جو موسم سرما میں ہو رہے ہیں اور 1923 کے بعد پہلی بار انتخابات کا انعقاد دسمبر میں ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیے

برطانیہ کے عام انتخابات کی ایک سادہ سی گائیڈ

برطانوی انتخابات: نہ سیلفیاں، نہ دیگیں

برطانوی انتخابات کے نتائج کا نقشہ

بورس جانسن

ٹوری پارٹی کے لیڈر بورس جانسن نے جمعرات کی صبح اپنے حلقے میں ووٹ ڈالا اور جلد ہی دیگر پارٹی رہنماؤں کی تصاویر بھی میڈیا میں سامنے آئیں گی

نتائج کا کب پتہ چلے گا؟

انگلینڈ ویلز اور شمالی آئرلینڈ میں کل 650 حلقوں میں مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا جو رات دس بجے تک جاری رہے گا جس کے فوراً بعد گنتی کا آغاز ہو جائے گا اور جمعے کے صبح تک زیادہ تر نتائج سامنے آجائیں گے۔

لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن

لیبر پارٹی کے لیڈر جیرمی کوربن شمالی لندن میں ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ سٹیشن پہنچے

کیا آپ پولنگ سٹیشن کے اندر یا باہر باہر سیلفی لے سکتے ہیں؟

الیکشن کمیشن کا مشورہ ہے کہ پولنگ سٹیشن کے اندر ایسا نہ کیا جائے کیوں کہ اس سے اس بات کا خدشہ ہو سکتا ہے کہ کسی دوسرے کے بارے میں یہ عیاں ہو جائے کہ انھوں نے کس کو ووٹ دیا ہے جو کہ قانون کے خلاف ہے۔

تاہم الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ہولنگ سٹیشن کے باہر سیلفی لے سکتے ہیں تاکہ’دوستوں اور خاندان والوں کی ووٹ ڈلانے کے لیے حوصلہ افزائی ہو‘۔

برطانیہ الیکشن 2019

پولنگ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق صبح سات بجے ہو گیا تھا جو رات دس بجے تک جاری رہے گی

کیا اپ کسی کو بتا سکتے ہیں کہ اپ نے کسے ووٹ دیا؟

جی ہاں آپ بتا سکتے ہیں لیکن صرف اپنے ووٹ کے بارے میں۔ کسی اور کے ووٹ کے بارے میں بتانے سے پھر چاہے وہ غلطی سے ہی کیوں نہ ہو، آپ کو پانچ ہزار پاؤنڈ جرمانہ یا چھ ماہ کی قید کی سزا بھی ہو سکتی ہے۔


برطانوی انتخابات کے حوالے سے یہ بھی دیکھیے


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp