انڈیا کے اگلے آرمی چیف جنرل منوج مُکند نرونے کون ہیں؟


لیفٹیننٹ جنرل منوج مُکند نرونے انڈین فوج کے اگلے سربراہ ہوں گے جو موجودہ آرمی چیف جنرل بپن راوت کی جگہ لیں گے۔

موجودہ آرمی چیف بپن راوت کی مدتِ ملازمت 31 دسمبر کو ختم ہو جائے گی اور جنرل منوج مُکند نرونے اس عہدے پر فائز ہوں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل نرونے اس وقت آرمی کے نائب چیف ہیں۔

ان کی تقرری ایک ایسے وقت میں ہوئی ہے جب انڈیا اور پاکستان کے مابین کشمیر اور انتہا پسندانہ سرگرمیوں جیسے معاملات پر کشیدگی ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل نرونے کو سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں جون 1980 میں کمیشن ملا تھا۔

یہ بھی پڑھیے

’ضرورت پڑی تو ایل او سی پار بھی کر سکتے ہیں‘

کشمیر میں امن کو موقع ملنا چاہیے: انڈین آرمی چیف انڈین آرمی چیف کا پاکستان کو سیکولر ہونے کا مشورہ

’انڈین آرمی چیف غیر ذمہ دارانہ بیانات کے ذریعے جنگ کو ہوا دیتے رہے ہیں‘

انھیں کشمیر اور شمال مشرقی انڈیا میں انتہا پسند مخالف مہموں کا کافی تجربہ ہے۔

انھوں نے جموں و کشمیر میں نیشنل رائفلز بٹالین کی کمان سنبھالی اور وہ میجر جنرل کے طور پر آسام رائفلز کے انسپکٹر جنرل بھی رہ چکے ہیں۔

دہلی آنے سے پہلے نرونے کولکتہ میں مشرقی کمانڈ کے سربراہ تھے۔ مشرقی کمانڈ تقریبا چار ہزار کلومیٹر کی چین کے ساتھ لگنے والی انڈیا کی سرحد کی دیکھ بھال کرتی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ حال ہی میں مشرقی سرحد پر بڑی فوجی مشقیں کرنے کے پیچھے نرونے کا ہی دماغ کار فرما تھا۔

لیفٹیننٹ جنرل منوج مُکند نرونے کی اہلیہ وینا نرونے ٹیچر ہیں اور ان کی دو بیٹیاں ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32549 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp