#PAKvSL: کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ


سری لنکا اور پاکستان کے درمیان دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کھیلا جارہا ہے جس میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان نے صرف ایک تبدیلی کی ہے۔ یاسر شاہ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ فواد عالم اس مرتبہ بھی ٹیم میں جگہ نہ بنا پائے۔

پاکستانی ٹیم: شان مسعود، اظہر علی، عابد علی، اسد شفیق، بابر اعظم،حارث سہیل، محمد رضوان، یاسر شاہ، شاہین آفریدی، محمد عباس، نسیم شاہ

پاکستان، سری لنکا

سری لنکن ٹیم: ڈی میتھ کرونارتنے، کوشل مینڈس، دنیش چندی مل، انجیلو میتھیوز، دھنن جیایا ڈی سلوا، نیروشان ڈک ویلے، اوشادہ فرنینڈو، دلروان پریرا، وشوا فرنینڈو، لاسف ایمبل دینیا، لاہیرو کمارا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو میچوں کی سیریز کا پہلا میچ ڈرا ہوا تھا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں تین دن کا کھیل بارش سے متاثر ہوا تاہم پانچویں روز پاکستان نے سری لنکا کے 308 رنز کے جواب میں 252 رنز بنائے تھے۔

راولپنڈی ٹیسٹ

پاکستان کی اننگز کی خاص بات عابد علی اور بابر اعظم کی سنچریاں تھیں۔

پی سی بی نے اعلان کیا ہے کہ طلبہ نیشنل سٹیڈیم کراچی میں اپنے شناختی کارڈ یا ادارے کے کارڈ کی مدد سے فری انٹری حاصل کر سکتے ہیں۔ انھیں اس سلسلے میں ماجد خان، نسیم الغنی، ظہیر عباس اور اقبال قاسم انکلویر میں جانا ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32290 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp