نیب نے رہنما مسلم لیگ نون احسن اقبال کو نارووال سپورٹس کمپلیکس انکوائری میں گرفتار کر لیا


احسن

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کو نیب نے نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس انکوائری میں گرفتار کر لیا ہے۔

نیب کے ترجمان کے مطابق احسن اقبال کو راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا اور ان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کرنے کے لیے انھیں کل احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

اس گرفتاری پر اپنا ردِ عمل دیتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’احسن اقبال کی گرفتاری حکومت اور نیب کا گھٹ جوڑ ہے۔‘

خیال رہے کہ اس وقت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ، حمزہ شہباز اور سعد رفیق نیب کی حراست میں ہیں۔

مزید پڑھیے

چیئرمین نیب: ’اب ہواؤں کا رخ بدل رہا ہے‘

نیب نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کر لیا

نیب ریفرنسز کب کیا ہوا؟

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ احسن اقبال نے نواز شریف کی قیادت میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔

’احسن کا قصور صرف یہ ہے کہ انھوں نے پاکستان کے نوجوانوں کو امید دی۔‘

مریم اورنگزیب نے دعویٰ کیا کہ نارووال سپورٹس سٹی پراجیکٹ کی توسیع پیپلز پارٹی کے دور میں کی گئی تھی جبکہ احسن اقبال نے تو صرف اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا۔

انھوں نے نیب کے چیئر مین سے سوال کیا کہ ’آپ کو پشاور میٹرو بس کے اربوں کے کھڈے نظر نہیں آتے؟‘

’احسن اقبال کی تین دن قبل بازو کی سرجری ہوئی تھی، اور آج انھوں نے احسن اقبال کو گرفتار کر لیا۔‘

نیب کے ترجمان کے مطابق احسن اقبال کے طبی معائنے کے لیے ڈاکٹرز کی ٹیم کو طلب کر لیا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp