برطانیہ میں رمضان کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے؟


منگل کو برطانیہ میں ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ رمضان ٹرینڈ کرتا رہا۔ لوگ اس پر اس لیے حیران تھے کہ کرسمس سے ایک دن پہلے رمضان کیوں ٹرینڈ کر رہا ہے جبکہ رمضان میں تو ابھی تقریباً چار ماہ باقی ہیں۔

اس کی وجہ یہ تھی کہ کورین پاپ گروپ ’کے پوپ‘ کے معروف گروپ بی ٹی ایس نے اپریل میں اپنے ٹور کا اعلان کیا ہے اور لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس مہینے میں چند دیگر کانسرٹس بھی ہو رہے ہیں۔

ٹوئٹر پر کچھ لوگ اس ہیش ٹیگ کے ٹرینڈ کرنے کی وجہ بتاتے نظر آئے اور کئی اس کے ٹرینڈ کرنے کی وجہ پر حیرانی کا اظہار کرتے رہے۔

ٹوئٹر صارف ’دی حجابی گرل‘ نے ٹویٹ کیا کہ ’اوکے! رمضان اس لیے ٹرینڈ کر رہا ہے کیوں کہ لوگ شکایت کر رے ہیں کہ اس وقت چند کانسرٹس بھی ہو رہے ہوں گے؟‘

مامی نامہ ٹوئٹر ہینڈل نے لکھا کہ ’میں نے رمضان کو ٹرینڈ ہوتے دیکھا کہہ شاید اس لیے لوگ زیادہ بات کر رہے ہیں کہ چار ماہ میں رمضان ہے، لیکن اصل میں تو کے پاپ کا ٹور اس کی وجہ ہے‘۔

ٹوئٹر صارف لینا نے لکھا ’اوہ اچھا! اس لیے کیوں کہ ٹور کی تاریخیں رمضان میں ہو سکتی ہیں۔ میں اس سال بھی رمضان کی وجہ سے ویمبلے والے میں نہیں جا سکی تھی‘۔

https://twitter.com/jinciaga/status/1209314808308342785

میا نامی صارف نے میم شیئر کیا اور لکھا ’بی ٹی ایس گوگل کر رہا ہے کہ رمضان کب ہے تاکہ اپنے ٹور کا انعقاد اس دوران کر سکیں۔‘

کیا بی ٹی ایس کا ٹور رمضان کے دوران ہے؟

لوگوں کی پریشانی یہ ہے کہ ’شاید یہ ٹور رمضان میں ہو‘ کیوں کہ بِگ ہِٹ انٹرٹینمینٹ نامی کمپنی جس نے بی ٹی ایس کے اس ٹور کا اعلان کیا ہے انھوں نے صرف اپریل 2020 کا ذکر کیا ہے اور مزید کوئی تفصیل نہیں دی ہے۔

 

اور اگر آپ سرچ کریں تو مختلف ذرائع کے مطابق 2020 میں رمضان کا مہینہ اپریل کے آخری ہفتے میں شروع ہوگا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32554 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp