آسٹریلیا کے سیاحتی مقام ملاکوٹا میں جنگلات کی آگ نے دن رات میں تبدیل کردیا


ملاکوٹا میں لال آسمان

Twitter: brendanh_au

ملاکوٹا آسٹریلیا کا ایک سیاحتی مقام ہے جو ریاست وکٹوریا میں واقع ہے۔ یہ میلبورن شہر سے تقریباً 500 کلو میٹر دور مشرق میں واقع ہے۔

یہاں لگ بھگ ایک ہزار لوگ رہتے ہیں لیکن کرسمس اور دیگر تہواروں پر اس کی آبادی سیاحوں کی آمد سے بڑھ جاتی ہے جنھیں اپنی چھٹیاں اس ساحلی علاقے میں گزارنا پسند ہے۔

لیکن منگل کی صبح یہاں ہزاروں لوگ ایک دوسری وجہ سے آنے پر مجبور ہوگئے۔ وہ یہ کہ جب دوسرے علاقوں کو جنگلات کی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا تو لوگ اپنی زندگی بچانے کے لیے اس ساحل سمندر کی جانب روانہ ہوگئے۔

صبح آسمان کے نارنجی رنگ اور دھوئیں کی وجہ سے گاؤں کے لوگ بیدار ہوئے۔ جنگلات کی آگ قریب آنے سے آسمان کا رنگ سرخ ہوگیا۔

صبح آٹھ بجے تنبیہ کے لیے سائرن بجا اور اعلان کیا گیا کہ جلد از جلد پانی کی طرف جائیں۔ نو بج کر 30 منٹ تک آسمان سیاہ ہوگیا اور ہر طرف تاریکی چھا گئی۔

ڈیوڈ جیفری کے مطابق ’ہم برے کی توقع کر رہے تھے کیونکہ ہر طرف اندھیرا تھا۔‘

’کیونکہ دن کی روشنی ہونی چاہیے تھی لیکن آسمان ایسے سیاہ تھا جیسے رات کے 12 بجے ہوں۔ ہم چنگاریوں کی آواز سن سکتے تھے۔‘

ملاکوٹا میں اندھیرا

Twitter: brendanh_au

ہزاروں لوگ ساحل سمندر کی طرف آگئے اور آگ بجھانے والا عملہ بھی ان کے ساتھ وہاں موجود تھا۔

آگ بجھانے والے ادارے کے ترجمان سٹیو وارنگٹن نے بتایا ’ہم نے لوگوں کے ساتھ اپنی تین ٹیمیں روانہ کیں، وہ ساحل سمندر پر ان کے ساتھ کھڑے تھے۔‘

ملاکوٹا میں آگ بجھانے والا عملہ

Instagram: travelling_aus_family

اسی دوران کچھ لوگ کشتیوں پر وہاں سے بھاگ رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیے

جنگلات میں آگ کیسے لگتی ہے؟

ایمیزون کے جنگلات: ہزاروں مقامات پر آتشزدگی

آسٹریلیا میں جنگل کی آگ سے تین ہلاک، ہزاروں بے گھر

ملاکوٹا آگ آسمان لال

Twitter: BradleyWDeacon

لوگوں کو بتایا گیا تھا کہ وہاں سے اپنی جان بچانے کے لیے نکل جائیں۔ لیکن پیر کو انتظامیہ نے لوگوں کو رُکنے کا کہا کیونکہ اب وہاں سے نکلنے میں دیر ہو چکی تھی اور یہ خطرناک ہوسکتا تھا۔

10 بج کر 30 منٹ پر ملاکوٹا میں سمندر کنارے ایک مقام پر کچھ ایسا منظر تھا کہ لوگ سمندر کے پانی کی مدد سے آگ سے بچ رہے تھے۔

ملاکوٹا میں لال آسمان

Peter Hoskin

ریاست وکٹوریا کے ریسکیو ادارے نے منگل کو کہا کہ سمندر کے راستے بھاگنا ہی ’آخری حل ہے۔‘

لوگ کشتیوں پر

INSTAGRAM @IDASHOPE4STROKE

دھوئیں سے سورج کی روشنی ختم ہونے لگی اور گرمیوں کا یہ دن ساحل سمندر پر رات کا منظر پیش کر رہا تھا۔

ملاکوٹا میں پانی بچنے کا ذریعہ

Instagram: travelling_aus_family

دریں اثنا کچھ ریسکیو اہلکار آگ میں کودنے کی تیاری کر رہے تھے۔

ملاکوٹا

Twitter: brendanh_au

دن کے وقت آسمان لال اور نارنجی رہا اور ہر طرف دھوئیں کے بادل چھائے رہے۔

ملاکوٹا

JONTY SMITH FROM MELBOURNE

وکٹوریا کے وزیراعلیٰ ڈینیئل انڈریوس نے کہا کہ ممکن ہے کہ بحریہ کے جہازوں کی مدد سے علاقے کی خوراک، پانی اور توانائی کی ضروریات پوری کی جائیں۔

انھوں نے کہا کہ ایسے دور دراز علاقوں میں سمندر کے راستے جایا جاسکتا ہے۔

ملاکوٹا میں کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی اطلاع نہیں ہے تاہم گھروں کو آگ سے تباہ ہوتا دیکھا گیا ہے۔

ملاکوٹا میں گھروں میں آگ

Twitter: brendanh_au

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32493 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp