شہریار آفریدی لاتعلقی کا اظہار کردیں تو سمجھوں گا کہ میرے خلاف منشیات کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے، رانا ثناءاللہ


مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ میری گرفتاری کے دوسرے دن شہریا ر آفریدی کابینہ کے رکن کے طور پر سامنے آ گئے اور اس کیس کو اون کرلیا تو پھر میں ادھر ادھرکیوں جھانکوں؟ اگر اب بھی شہریار آفریدی اس کیس سے لاتعلقی کا اعلان کر دیں تو پھر سمجھوں گا کہ اس کیس کے پیچھے اسٹیبلشمنٹ ہے۔

رانا ثناءاللہ نے کہا کہ بشیر اے میمن نے بتایا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقاضہ کیا تھا کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف کچھ نکالیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کیس کا معاملہ اگر میرے اور اے این ایف کے درمیان رہتا تو پھر ہم آپس میں حساب کرلیتے لیکن میری گرفتاری کے دوسرے دن شہریا ر آفریدی صاحب کابینہ کے رکن کے طور پر سامنے آ گئے اور اس کیس کو اون کرلیا تو پھر میں ادھر ادھرکیوں جھانکوں

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ کابینہ میں وزراء نے بات کی ہے کہ یہ غلط اور مضحکہ خیز کیس ہے اور اس سے ہماری بدنامی ہوئی ہے لیکن اس پر وزیر اعظم خاموش رہے۔ کیا وہ یہ نہیں کہہ سکتے تھے کہ اگر یہ کیس غلط ہے تو پھر اس کی جوڈیشل انکوائری ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس کیس کے پیچھے حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ہو سکتی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments