#ووٹ_کو_عزت_دو: مسلم لیگ نون کی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی حمایت کی خبروں کے بعد سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی


باجوہ

میڈیا میں مسلم لیگ نون کی طرف سے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت سے متعلق خبریں چلیں تو ’ووٹ کو عزت دو‘ کا نعرہ لگانے والی جماعت نے اس کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔

حال ہی میں اینٹی نارکوٹکس فورس کی قید سے رہا ہونے والے رکن قومی اسمبلی رانا ثنااللہ نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی جماعت کی پارلیمانی پارٹی نے آرمی چیف کی توسیع سے متعلق جو حمایت کی ہے وہ غیر مشروط ہے تو پھر اسے ڈیل کیسے کہا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پوری جماعت پارلیمانی کمیٹی کے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

بس پھر کیا تھا سوشل میڈیا بریگیڈ حرکت میں آگئی اور نون لیگ کی اس حمایت اور خاموشی پر خوب خبر لی اور ’ووٹ کو عزت دو‘ کے نام سے ایسا نیا ٹرینڈ بنایا کہ جو کبھی لیگی قیادت خود فخر سے پیش کرتی تھی۔

اینکر پرسن فریحہ ادریس نے لکھا کہ تبدیلی آ نہیں رہی۔۔۔ (بلکہ تبدیلی آ چکی ہے۔)

فریحہ کی ٹویٹتصویر کے کاپی رائٹTWITTER

صحافی طلعت حسین نے لکھا کہ ’شھباز شریف اور نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر PTI کا تھوکا چاٹ کر آج ووٹ اور ووٹر کو تاریخی عزت دی ہے۔‘

طلعت کی ٹویٹتصویر کے کاپی رائٹTWITTER

ماہا نظام خیل نام کی ایک صارف نے لکھا کہ ’میرے ووٹ کی عزت کو ن لیگ نے رول دیا۔‘

ٹویٹ کا عکستصویر کے کاپی رائٹTWITTER

ایک اور صارف نے نواز شریف کی تصویر کے ساتھ ٹوئٹر پر لکھا کہ ’بوٹ کو عزت دو۔‘

ٹویٹ کا عکستصویر کے کاپی رائٹTWITTER

مسلم لیگ نون کی حمایت میں ٹویٹ کرتے ہوئے صارف مریم بی بی نے گذشتہ دور حکومت کے دور میں ایک اخبار کی خبر شیئر کی جس پر پٹرول آٹھ روپے سستا کرنے کی خوشخبری شامل تھی۔ اس کے بعد انھوں نہ لکھا کہ اسی لیے تو کہتے ہیں کہ ووٹ کو عزت دو۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp