آئی ایس آئی فرقہ پرست ہے ؟


\"raziآج تک تو ہم حکومت اور خفیہ ایجنسیوں کی زبانی دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کی کہانیاں سنتے آئے تھے لیکن اب گنگا الٹی بہہ رہ رہی ہے ۔ مولوی عبدالعزیز نے اپنے تازہ بیان اور ویڈیو پیغام میں فرمایا ہے کہ وہ خفیہ والوں کے ساتھ مذاکرات کر رہے ہیں لیکن آئی ایس آئی کا ایک افسر جو کسی دوسرے فرقے سے تعلق رکھتا ہے ان مذاکرات کو ناکام بنانا چاہتا ہے ۔ لیجئے صاحب یہ تو معاملہ ہی دوسرا نکلا ۔ ہم تو اب تک یہی سمجھتے تھے کہ مولوی عزیز ایجنسیوں کے اشارے پر دارالحکومت کا امن خراب کرنا چاہتا ہے لیکن اس ویڈیو پیغام سے تو یوں محسوس ہوا کہ جیسے خود مولوی صاحب ایجنسیوں کا نیٹ ورک چلا رہے ہیں ۔

افسوس ناک بات یہ ہے کہ یہ پیغام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا جب پنجاب سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں تعلیمی ادارے سردی کی آڑ میں بند کر کے سکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور دشمن کے حملے سے بچاﺅ کے لئے ان اداروں میں مشقیں بھی جاری ہیں ۔ جمعہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی کارروائیاں جاری رہیں اورملک کے وسیع تر مفاد میں مولوی عزیزجیسے محب وطن دہشت گرد آئی ایس آئی کے ساتھ مذاکرات بھی کرتے رہے ۔ اور اسی مذاکراتی عمل کے دوران مولوی عزیز کو یہ بھی معلوم ہو گیا کہ پاکستان کی سب سے طاقت ور خفیہ ایجنسی میں فرقہ پرستی کی بنیاد پر بھی کھیل کھیلے جا رہے ہیں۔

مولوی عزیز کی اس الزام تراشی کا جواب تو خود آئی ایس آئی کو دینا ہو گا اور یہ واضح کرنا ہو گا دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات خود خفیہ والے کر رہے ہیں یا اب دہشت گردوں نے بھی اپنے سرپرستوں کو بات چیت کے لئے طلب کرنا شروع کر دیا ہے ۔ خیر اگر مولوی عزیز کا یہ دعویٰ درست بھی ہے تو اس میں پریشانی والی کوئی بات نہیں ۔ مولوی عزیز کا شمار محب وطن دہشت گردوں میں ہوتا ہے ۔ اگر ہم بھارت جیسے ازلی دشمن کے ساتھ مذاکرات کر سکتے ہیں تو مولوی عزیز جیسے محب وطن دہشت گردوںکے ساتھ بھی مذاکرات کا یہ کھیل جاری رہنا چاہئے ۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں ان کے ہونہار بچوں کو پڑھانے کےے لئے اپنے بچوں کا مستقبل بھی داﺅ پر لگا دینا چاہئے ۔ تعلیمی ادارے غیر معینہ عرصے کے لئے بند کر دینے چاہئیں تاکہ وہاں دشمن کے بچے تعلیم حاصل کر کے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کر سکیں ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
2 Comments (Email address is not required)
Oldest
Newest Most Voted
Inline Feedbacks
View all comments