پاکستانی قوم کو کیسا ہیرو چاہیے؟


\"sohail-cheema-md\"

یونس خان صاحب ایک منفرد شخصیت کے حامل ہیں جو کہ میرے لئے ایک دلچسپ نفسیاتی کیس سٹڈی ہیں۔ اس شخص نے سب سے زیادہ سنچریاں سکور کی ہیں، سب سے زیادہ سکور بنائے ہیں اور پاکستانی بیٹسمینوں میں سے سے زیادہ ایوریج رکھنے والے ہیں۔ نوٹ کرنے کی ایک اہم بات یہ ہے کہ ان کے زیادہ تر سکور نیوٹرل ایمپائر کے سامنے اور بیٹسمینوں کے لئے مہلک ڈی آر ایس سسٹم کی موجودگی میں ملک سے باہر بنائے گئے ہیں، جبکہ بلے بازوں کی اکثریت نے بیٹنگ کے لئے سازگار حالات میں سکور بنائے ہیں۔

بیٹنگ میں شاندار مہارت اور اپنے کیرئیر میں مثالی کارناموں کے باوجود وہ کسی سکینڈل میں ملوث نہیں ہوئے، کبھی پیسے کا لالچ نہیں کیا، ہمیشہ اپنی ذات کی بجائے اپنے ملک کے لئے کھیلتے رہے، کپتان کی حیثیت سے ورلڈ کپ جیتا، بہت سے ٹیسٹ میچوں کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا اور کبھی کھیل میں مذہبی عنصر کو شامل نہیں کیا (یعنی عوام کو دکھانے کی خاطر داڑھی نہیں رکھی اور اس کے ساتھ ساتھ لہو و لعب میں مشغول نہیں رہے)۔

\"younis-khan-oct\"

لیکن ان سب کارہائے نمایاں اور شفاف کیرئیر کے باوجود ان کو کبھی سپر سٹار کر درجہ نہیں دیا گیا اور نوجوانوں میں وہ کبھی بھِ ماضی کے کرکٹروں کی طرح رول ماڈل کرکٹر کے طور پر مقبول نہیں ہوئے۔

اس سے مجھے پتہ چلتا ہے کہ بحیثیت انسان، ہم ایسے رول ماڈل کو اپناتے ہیں یا ان لوگوں کو عزت دیتے ہیں جن میں خامیاں ہوں، جن کے سکینڈل ہوں، شعلہ صفت شخصت رکھتے ہوں یا خود غرض ہوں۔ سگمنڈ فرائیڈ نے درست کہا تھا کہ انسانی فطرت بنیادی طور پر بغاوت پسند ہے جو کہ حیاتیاتی طور پر نظم و ضبط کو توڑ کر لطف لینے کے اصول کے تحت اپنی من پسند شے کو اپنے من چاہے وقت پر حاصل کرنا چاہتی ہے۔ انسان پیدائشی طور پر برا ہوتا ہے لیکن سماجی دباؤ کے باعث اسے کنٹرول کرنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔

ڈاکٹر سہیل چیمہ

Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

ڈاکٹر سہیل چیمہ

ڈاکٹر سہیل چیمہ سائکاٹرسٹ ہیں اور نیویارک میں مقیم ہیں۔ ان کی دلچسپی کا خاص میدان سماجی, سائنسی, نفسیاتی, کھیل, عالمی اور پاکستانی سیاست, ۔۔۔۔۔ ہے اور وہ اردو اور انگریزی میں اس پر لکھتے ہیں۔

sohail-cheema has 4 posts and counting.See all posts by sohail-cheema

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments