بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کا نمازِ جنازہ تصاویر میں


قاسم

نمازِ جلوس کے جلوس میں شریک خاتون نے ایک پلے کارڈ اٹھا رکھا ہے جس پر درج ہے ’ہم بدلہ لیں گے‘

عراقی دارالحکومت بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والے ایرانی ملٹری کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی نمازہ جنازہ کے جلوس میں لوگوں کی بڑی تعداد شامل ہوئی۔

قاسم

جلوس کا آغاز شعیہ اکثریتی علاقے کاظمین سے ہوا اور بعد میں یہ گرین زون پہنچا جہاں ریاستی سطع پر تدفین کے انتظامات کیے گئے تھے۔ اعلیٰ سیاسی و سماجی شخصیات نے نمازِ جنازہ میں شرکت کی۔

قاسم

امریکی ڈرون حملے میں کل 10 افراد (پانچ عراقی اور پانچ ایرانی افراد) ہلاک ہوئے

جلوس میں شامل افراد عراقی اور ملیشیا پرچم لہراتے ہوئے ‘امریکہ مردہ باد’ کے نعرے لگا رہے تھے۔ ان افراد نے جنرل سلیمانی اور ایران کے رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ سید علی خامنہ ای کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔

قاسم

نمازِ جنازہ کے جلوس میں بڑی تعداد میں خواتین نے بھی شرکت کی
قاسم

جلوس میں شامل حشید الشانی کے ایک حمایتی غم سے نڈھال ہیں

نمازِ جنازہ کے جلوس میں عراقی وزیرِ اعظم عادل عبد المہدی اور سابق وزیرِ اعظم نور المالکی بھی شریک ہوئے۔

قاسم

نمازے جنازہ کے جلوس میں عراقی وزیرِ اعظم عادل عبد المہدی بھی شامل ہیں

عراق میں نمازے جنازہ کی ادائیگی کے بعد جنرل قاسم سلیمانی کی میت سنیچر کی شام کو ایران پہنچائی جائے گی۔

قاسم

قاسم

نمازِ جنازہ کے جلوس میں شامل کاروں میں سے ایک میں تابوت رکھا دیکھا جا سکتا ہے

جنرل قاسم سلیمانی کی نمازِ جنازہ منگل کو وسطی ایران میں ان کے آبائی قصبے کرمان میں ادا کی جائے گی۔

سلیمانی مشرقِ وسطیٰ میں ایران کی حکمتِ عملی اور کارروائیوں کے منصوبہ ساز تھے اور ایران نے ان کی موت کا ‘کڑا بدلہ’ لینے کا اعلان کیا ہے۔

قاسم

نمازے جنازہ کے جلوس میں شامل حشید الشانی کے حمایتوں نے ہلاک ہونے والوں کے تصاویری پوسٹر اٹھا رکھے ہیں

ایران میں رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کے بعد اگر کسی شخصیت کو طاقتور سمجھا جاتا تھا تو وہ جنرل قاسم سلیمانی ہی تھے۔ ایران میں جنرل سلیمانی کے لیے تین روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

قاسم

قاسم

عراقی ملیشیا کے کمانڈر ہادی العمیری نمازے جنازہ میں شامل ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ ایران نواز ہادی العمیری، امریکی حملے میں ہلاک ہونے والے سابق ملیشیا کمانڈر ابو مہدی المہندس کی جگہ لیں گے

امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں میں عراقی ملیشیا کے کمانڈر ابو مہدی المہندس بھی شامل ہیں۔

المہندس پاپولر موبلائزیشن یونٹ کے رہنما تھے جو ایران نواز ملیشیاؤں کا اتحاد تھا۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32502 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp