ڈرامہ سیریل ”سنگ مر مر“ کا ریویو


\"mehwish\"آج کل ٹیلی ویژن پہ ایک ڈرامہ نشر ہورہا ہے جس کا نام ہے ”سنگ مر مر“۔ وادی سوات میں فلمایا جانے والا یہ ڈرامہ دو خاندانوں کے بیچ میں تصادم کی تصویر کھینچتا ہے۔ گلستان خان کا خاندان ایک رئیس اور ایک ”عزت دار“ خاندان ہے جب کہ سیف الرحمٰن کو ”نائی“ اور ”موچی“ کے خاندان کا سمجھا جاتا ہے.

دونوں کے درمیان ایک جھگڑا ہوا ہے کہ سیف الرحمان نے غیرت کی وجہ سے گلستان خان کے بیٹے کو قتل کر دیا ہے اور اب سیف الرحمٰن کی بیوی گلستان خان سے معافی مانگنا چاہتی ہے کہ وہ اس کے شوہر کی جان بخش دے۔ ڈرامے کو بہت اچھا لکھا گیا ہے اور تمام اداکاروں کی کارکردگی بھی بہت شاندار ہے ساتھ ہی ساتھ اس ڈرامے میں خواتین کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔

ڈرامے میں دکھایا گیا ہے کہ کیسے خواتین کو خاموشی اور بے زبانی کی زندگیاں گزارنے پہ مجبور کیا جاتا ہے اور یہی ان کا مقدر بن جاتا ہے۔ \’سنگ مر مر \’ کے متعلق چند باتیں ہیں جو میں نے مندرجہ ذیل ریویو میں کی ہیں۔ اپنی رائے سے بھی آگاہ کیجئے کہ اگر آپ نے یہ ڈرامہ دیکھا ہے تو اس بارے میں آپ کا کیا خیال رہا؟


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments