عراقی پارلیمان کی قرار دادا، غیر ملکی افواج کے انخلا کا مطالبہ


امریکی فوج

حال ہی میں امریکہ نے مزید فوجی بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے

عراق کے ارکان پارلیمان نے بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد تمام غیر ملکی افواج کے ملک سے فی الفور انخلا کے بارے میں ایک قرار داد منظور کی ہے۔

عراق کی پارلیمان میں منظور کی گئی قرار داد میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ غیر ملکی افواج کو عراقی سرزمین، فضا اور سمندری حدود کو فوجی کارروائیوں کے لیے استعمال کرنے سے روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

اس وقت عراق میں امریکہ کے پانچ ہزار فوجی موجود ہیں۔

عراق کے نگراں وزیر اعظم عادل عبدل المہدی نے کہا ہے کہ یہ اقدام عراق کے بہترین مفاد میں ہو گا باوجود اس کے کہ اس کی وجہ سے ملک کو کچھ اندرونی اور بیرونی مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32545 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp