ایران میں ثقافت اور سیاحت کے اہم مقامات تصاویر میں


ایران ثقافتی مقامات

نقش جہاں سکوائر

ایرانی فوجی کمانڈر قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کی طرف سے کسی بھی جوابی کارروائی کے خلاف ملک کے ثقافتی مقامات پر حملے کی دھمکی دی ہے۔

ایران میں تاریخی اہمیت کے حامل ہزاروں مقامات ہیں۔ ان میں سے 20 سے زیادہ یونیسکو کے ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہیں۔

یہاں ایسے ہی چند مقامات کا ذکر کیا گیا ہے۔

17ویں صدی میں تعمیر ہونے والا نقش جہاں سکوائر دنیا کی بڑے مربع نما جگہوں میں سے ایک ہے۔ یہ مقام مرکزی شہر اصفہان میں موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیے

ٹرمپ کی ایران کے ثقافتی مقامات کو نشانہ بنانے کی دھمکی

قاسم سلیمانی: غریب گھرانے سے قدس فورس کی کمان تک

قاسم سلیمانی کی ہلاکت اور ذہن میں گردش کرتے سوالات

قاسم سلیمانی کا جنازہ پڑھانے والے پاکستانی کون ہیں؟

ایران ثقافتی مقامات

نقش جہاں سکوائر میں امام مسجد واقع ہے جس کا نام 1979 میں اسلامی انقلاب کے بعد تبدیل کر دیا گیا تھا۔ اسے خوبصورت پتھر کی ٹائلوں سے سجایا گیا ہے اور اس کا نام یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل ہے۔

ایران ثقافتی مقامات

گلستان‎ پیلس

تہران میں گلستان‎ پیلس یا کاخ گلستان‎ ایک پیچیدہ مگر شاہی عمارت ہے۔ اس کا اندرونی حصہ جزئیات کے ساتھ تعمیر کیا گیا تھا۔

یہ عمارت 19ویں صدی میں قاجار شاہی خاندان کے دور میں سرکاری رہائش گاہ کا درجہ رکھتی تھی۔

ایران ثقافتی مقامات

ایران ثقافتی مقامات

پرسپولیس کا شہر اچیمینیڈ سلطنت کا دارالحکومت تھا اور اس کی تاریخ 515 قبل مسیح جتنی پرانی ہے۔ اسے سنہ 1979 میں یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا تھا۔

یہاں ایک چٹان کے پتھر پر بنے نقوش 500 قبل مسیح کے اردگرد اچیمینیڈ سلطنت کے بادشاہ داریوش اعظم‎ کی یاد دہانی کراتے ہیں۔

ان پتھروں پر کئی زبانوں میں نقش درج ہونے سے دنیا میں لکھائی کے ابتدائی نظام کا قدیم رسم الخط بننے میں مدد ملی تھی۔

ایران ثقافتی مقامات

قدیم ثقافتی مقام ارگ بم‎ دنیا میں زمینی تعمیراتی مواد سے بننے والی بڑی عمارتوں میں سے ایک ہے۔ یہ مشرق اور مغرب کے درمیان شاہراہ ریشم‎ کے تجارتی راستے پر موجود تھی۔

یہ عمارت سنہ 2003 میں زلزلے کی وجہ سے تباہ ہوگئی تھی۔ فی الحال اس کی تعمیر نو جاری ہے۔

ایران ثقافتی مقامات

آزادی ٹاور

آزادی ٹاور تہران کے مرکز میں واقع ہے۔ اسے شروع میں شاہ ایران محمد رضا پہلوی نے ملک کی 2500 سال قدیم ریاستی بنیاد رکھے جانے کے موقع پر تعمیر کرنے کا حکم دیا تھا۔

1979 میں اسلامی انقلاب اور محمد رضا پہلوی کی حکومت گرنے کے بعد اس کا نام تبدیل کر دیا گیا تھا۔

یہاں اب اسلامی ریاست کی تقاریب پر لوگ بڑی تعداد میں جمع ہوتے ہیں۔

روح اللہ خمینی کے مقبرے میں ایران کی اسلامی ریاست کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کو دفنایا گیا تھا۔ یہاں ان کے علاوہ ان کے خاندان کے افراد اور دیگر سیاسی رہنماؤں کے مقبرے بھی ہیں۔

نئے دور کے ایران میں یہ زیارت کے اہم مقامات میں سے ایک ہے۔

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp