ایران کی جانب سے اگلے چند گھنٹوں میں امریکہ پر حملہ کیے جانے کا امکان


ایران کی جانب سے اگلے چار سے پانچ گھنٹوں میں امریکہ پر حملہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو رپورٹ ملی ہے کہ ایران امریکی فوج پر بہت بڑا حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی فوج کے نمائندے نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی جانب سے حملہ اگلے چارسے پانچ گھنٹوں میں ہو سکتا ہے۔

امریکی فوج کے حکام نے انکشاف کیا کہ ابھی ہم لوگ یہ کنفرم نہیں کرسکتے کہ حملہ کس جگہ ہوگا، لیکن اس حوالے سے متعدد رپورٹس آ رہی ہیں کہ حملہ عراق میں موجود کسی بھی امریکی فوجی بیس پر ہوسکتا ہے، اگر عراق میں موجود امریکی بیس پر حملہ نہیں ہوتا تو پھر ایران کےہمسایہ ممالک میں موجود کسی بھی امریکی بیس پر حملہ ہوسکتا ہے، اس کے لئے ہم لوگ بھی تیار بیٹھے ہیں اور ایران کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔

دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلے ہی امریکہ کو خبردار کر دیا ہے کہ جیسے ہی ایران میں 3 روزہ سوگ ختم ہو گا، ایران امریکی فوج پر حملہ کر دے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت ایران کے ہمسایہ ممالک میں درجنوں امریکی بیس ہیں، جن پر ایران کی جانب سے کسی بھی وقت حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے اور ایران میں 3 روزہ سوگ بھی ختم ہوگیا ہے، اسی لیے اب ایران لازمی اپنا جواب دے گا۔

واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے متعدد بار امریکہ کو دھمکی دی جا چکی ہے کہ امریکہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، اور ہم امریکی فوج کی لاشوں کا ڈھیر لگادیں گے۔ تاہم اب امریکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگلے چار یا پانچ گھنٹوں میں کسی بھی امریکی بیس پر حملہ کرسکتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments