تہران میں یوکرین کا مسافر طیارہ تباہ، جہاز میں 180 مسافر سوار


ایران کے مقامی میڈیا کے مطابق یوکرین کا بوئنگ طیارہ تہران ایئرپورٹ سے روانگی کے بعد حادثے کا شکار ہو گیا۔ جہاز میں 180 مسافر موجود تھے لیکن ابھی زخمیوں اور مرنے والوں کے بارے میں اطلاع سامنے نہیں آئی ہیں۔

طیارہ یوکرین کی قومی فضائی کمپنی کا تھا اور تہران سے یوکرین کے دارالحکومت کیئو جا رہا تھا۔

https://twitter.com/bbcurdu/status/1214780277920321536?s=21

ایران کی ہنگامی اور امدادی کارروائی سروسز کے سربراہ فروسن کولیواند نے کہا کہ طیارے میں آگ لگی ہوئی ہے لیکن انھوں نے امداد کے لیے ٹیم بھیج دی ہے۔

ابھی تک واضح نہیں ہے کہ آیا اس حادثے کا تعلق ایران اور امریکہ کے درمیان جاری کشیدگی سے ہے یا نہیں۔

یاد رہے کہ ایران نے قدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی کی امریکی حملے میں ہلاکت کے بعد عراق میں دو امریکی اڈوں پر میزائل حملے کیے ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32490 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp