عراق کے علاقے عین الاسد میں گرنے والے میزائل کی تصویری جھلکیاں


ایرانی میزائل حملہ

ایران نے عراق میں واقع دو امریکی فوجی اڈوں کو میزائل حملوں سے نشانہ بنایا ہے۔ عراقی حکام کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا جبکہ امریکی صدر نے بھی کہا ہے کہ فی الحال سب ٹھیک ہے۔

بدھ کو جاری ہونے والی تصاویر میں عراق کے علاقے عین الاسد میں گرنے والے میزائل کے پُرزوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

تین جنوری کو امریکی ڈرون حملے میں جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے منگل کو رات گئے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

ایرانی میزائل حملہ

عراقی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کی شب مقامی وقت کے مطابق پونے دو بجے سے سوا دو بجے کے دوران ایران کی جانب سے 22 میزائل داغے گئے۔

ایرانی میزائل حملہ

عراقی فوج کی جوائنٹ آپریشن کمانڈ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق ان میں سے 17 کا ہدف الاسد کا فضائی اڈہ تھا۔ ان میں سے دو اڈے کے قریب حطان کے علاقے میں گرے مگر پھٹے نہیں۔

ایرانی میزائل حملہ

فوج کے مطابق ان کے علاوہ پانچ میزائل اربیل میں اتحادی افواج کے ہیڈکوارٹر کی جانب داغے گئے۔

عراق کے سرکاری ٹی وی کے مطابق دو ایرانی میزائل اربیل کے گاؤں سیدان میں گرے جبکہ ایک میزائل کا نشانہ دوہک میں بردہرشہ کا علاقہ بنا۔ سیدان اربیل شہر سے 16 کلومیٹر جبکہ بردہرشہ 47 کلومیٹر دور واقع ہے۔

ایرانی میزائل حملہ

عراقی افواج کے مطابق ان حملوں میں کوئی عراقی فوجی ہلاک نہیں ہوا جبکہ امریکی حکام نے بھی کسی فوجی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی تاہم ایرانی میڈیا 80 سے زیادہ افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کر رہا ہے۔

ایرانی میزائل حملہ

ایرانی میزائل حملہ

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32289 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp