مفتی عبد القوی نے بھی اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان کی قابلیت پر سوال اٹھا دیا


پاکستان تحریک انصاف کے علما ونگ کے سربراہ مفتی عبدالقوی نے کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے زیادہ تر لوگوں کا تعلق سیاسی جماعتوں سے ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل کے بیس میں سے نو ارکان ایسے ہیں کہ اگر وہ حدیث کے ایک صفحے کی بھی وضاحت کر دیں تو میں ان کو سلام عقیدت پیش کروں گا۔

نجی نیوز چینل پر گفتگو کرتے ہوئے مفتی عبد القوی کا کہنا تھا کہ اسلامی نظریاتی کونسل کے لوگوں میں زیادہ تر لوگ سیاسی ہیں اور ان میں صلاحیتوں کی کمی ہے ۔انہوں نے کہا کہ قبلہ ایاز کے آنے سے پہلے اسلامی نظریاتی کونسل کی رپورٹس پر علماء کہا کرتے تھے کہ اس کی رپورٹس کی سمجھ نہیں آتی لیکن قبلہ ایاز کے آنے سے اسلامی نظریاتی کونسل کی کارکردگی کچھ تسلی بخش ہوئی ہے۔

واضح رہے کہ مقتولہ ماڈل قندیل بلوچ کے معاملے میں مفتی عبدالقوی کا نام آنے کے بعد انہیں رویت ہلال کمیٹی کی رکنیت سے محروم کر دیا گیا تھا۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments