پی ٹی ایم کا بنوں میں جلسہ، کوریج صرف سوشل میڈیا پر


پین ٹی ایم بنوں

پختون تحفظ موومنٹ کے بانی رہنما منظور پشتین۔

پختون تحفظ موومنٹ کے بنوں میں ہونے والے جلسے میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی اور جبری گمشدگیوں اور بارودی سورنگوں کے خاتمے جیسے مطالبات کو دہرایا۔ جہاں سوشل میڈیا پر پی ٹی ایم کا جلسہ زیر بحث رہا وہیں مقامی میڈیا پر اس کا ذکر غائب رہا۔

پی ٹی ایم کے حامیوں نے ٹوئٹر پر جلسہ گاہ کی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں اور ہیش ٹیگ کے ذریعے اپنی سپورٹ کا اظہار کیا

#PashtunLongMarch2Bannu

جبکہ اس جلسے کی مخالفت میں بھی کئی ٹرینڈ دیکھنے میں آئے جن میں

شامل ہیں۔ #DeceitOfPTM اور #EthnicExtremistPTM

میڈیا کی جانب سے پی ٹی ایم جلسے کو کووریج نہ دینے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شفیع داوڑ کا کہنا تھا:

پین ٹی ایم بنوں

تابندہ خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کو میڈیا کووریج سے محروم کرنے اور اس کے خلاف پروپیگنڈا کرنے کے بجائے، پاکستان کی طاقت کے مرکز کو اپنے آپ سے سوال کرنا چاہیے کہ چھوٹے صوبوں کے لوگوں کو جنگ اور معاشی استحصال کے علاوہ اس وفاق سے کیا حاصل ہوا؟

پین ٹی ایم بنوں

پی ٹی ایم کے بنوں میں جلسے پر بحث

جبکہ عمران خان نے شرکاء سے کھچا کھچ بھری جلسہ گاہ کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی جانب سے بائیکاٹ اور (پی ٹی ایم ) کے کارکنان کی گرفتاریوں کے باوجود یہ (لوگوں کی تعداد) بہت متاثرکن ہے۔ یہ ہوتی ہے اصل مسائل اجاگر کرنے کی طاقت۔

پین ٹی ایم بنوں

عمر علی نے بھی جلسے میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد کو سرہاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی ایم یہاں رہنے کے لیے ہے۔

پین ٹی ایم بنوں

سوشل میڈیا پر کئی لوگ پح ٹی ایم کی حمایت بھی کر رہے ہیں۔

جبکہ پی ٹی ایم کے جلسے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایک ٹوئٹر صارف کا کہنا تھا کہ پی ٹی ایم کافی عرصے سے خاموش تھی خاص طور پر محسن داوڑ اور علی وزیر کی ریاست کے خلاف اکسانے پر گرفتاری اور خیبر پختونخوا میں انتخابات میں شکست کے بعد اس کا دوبارہ سے حرکت میں آنا ایک خطرے کی گھنٹی ہے۔

پین ٹی ایم بنوں

جبکہ صارف کاشف کا کہنا تھا پی ٹی ایم کا بیانیہ جس کا اظہار منصور پشتین کی جانب سے پشاور لاہور اور سوات میں کیا گیا ایک محب الوطن پاکستانی کا نہیں ہو سکتا۔

پین ٹی ایم بنوں


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32557 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp