راولپنڈی میں مولوی کی مدرسہ جانے والی بچی کے ساتھ نازیبا حرکات: ملزم گرفتار


راولپنڈی میں کلرسیداں پولیس نے 10 سالہ بچی کے ساتھ نازیبا حرکات کرنے کے الزام میں مدرسے کا مولوی گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کلر سیداں میں 10 سالہ بچی کے ساتھ مدرسہ میں بازیبا حرکت کی گئی ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ بچی کے والد نے ملزم کے خلاف درخواست تھانے میں درج کروا دی ہے۔ درخواست گزار کے مطابق 10 سالہ بیٹی تعلیم حاصل کرنے مسجد گئی تھی جہاں مولوی عنصر علی نامی شخص نے مبینہ طور پر اس کے ساتھ نازیبا حرکت کیں۔

والد کی شکایت کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملز حافظ عنصر علی کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس ملزم سے اس حوالے سے مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments