فوج کی مخالفت کرنے سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا: فواد چوہدری اور حامد میر میں بحث چھڑ گئی


سینئر صحافی حامد میر کے حالیہ کالم پر سائنس اور ٹیکنالوجی کے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ردعمل دیا اور پھر حامد میر نے بھی جواب دے ڈالا۔

تفصیلات کے مطابق حامد میر نے اپنے کالم میں لکھا کہ ”کتنا اچھا ہو کہ تحریک انصاف، مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی آپس میں مدغم ہو جائیں اور ایک پارٹی بن جائیں عمران خان نئی پارٹی کے صدر، شہباز شریف نائب صدر اور بلاول جنرل سیکرٹری بن جائیں چوہدری شجاعت کو چیئرمین بنا دیں کیونکہ تینوں بڑی پارٹیاں قاف لیگ بن چکیں“.

حامد میر کے اس عمل پر وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ”فوج کی مخالفت سے کوئی سیاسی لیڈر نہیں بن جاتا۔ فوج کے بغیر آپ انارکی میں چلے جائیں گے۔ مشرق وسطیٰ کو دیکھ لیں۔ سیاسی جماعتوں نے درست فیصلہ کیا۔ اداروں کے درمیان توازن کی ضرورت ہے، فوج اور عدلیہ دونوں کو اپنی باونڈریز خود دیکھنی چاہئیں۔ ان دونوں اداروں کا متنازع ہونا تباہ کن ہے۔“

حامد میر نے فواد چوہدری کے ٹویٹ پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” فوج کی مخالفت کہاں سے آگئی؟بات یہ ہو رہی ہے کہ اتنے اہم قومی معاملے پر بحث کی اجازت نہیں دی گئی جنہوں نے ترمیم تجویز کی انہیں ترمیم واپس لینے پر مجبور کر دیا گیا فوج کو اس قسم کے تنازعوں میں نہ الجھائیں یہ ایک قومی ادارہ ہے یہ کسی فرد کا محتاج بن جائے تو یہ کمزوری ہے طاقت نہیں۔“


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments