پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کو غیر آئینی قرار دئیے جانا خوش آئند ہے: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے پرویز مشرف کو سزا سنانے والی خصوصی عدالت کے قیام کو غیر آئینی قرار دئیے جانے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ یہ مقدمہ پہلے دن سے ہی متنازع تھا، جن چند ججوں نے نوکری سے نکالے جانے کو غداری قرار دے کر یہ کیس شروع کیا ان ججز نے صرف کچھ سال قبل نہ صرف مارشل لاکو جائز قرار دیا بلکہ آئین میں ترمیم کی اجازت بھی دی۔ لاہور ہائی کورٹ نے قانونی اور اخلاقی طور پر درست فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی نقوی کی سربراہی میں تین رکنی فل بینچ نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کرمنل لاء سپیشل کورٹ ترمیمی ایکٹ 1976 کی دفعہ 4 کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ہائیکورٹ کا فیصلے میں کہنا تھا کہ آرٹیکل 6 کے تحت ترمیم کا اطلاق ماضی سے نہیں کیا جا سکتا، ملزم کی غیر موجودگی میں ٹرائل غیر قانونی ہے۔ خصوصی عدالت کی تشکیل کے وقت آئینی و قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments