عمران خان نے اپنے قریبی آدمی کو اسمبلی توڑنے کا عندیہ دیا ہے: عارف حمید بھٹی


صحافی عارف حمید بھٹی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان پر دباﺅ بڑھا تو وہ اسمبلیاں ہی توڑ دیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف حمید بھٹی نے کہا کہ وفاق میں زلزلہ خوفناک ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ انہیں یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے اور موجودہ حکومت کے اتحادی چلے گئے اور ان ہاﺅس تبدیلی کے آثار پیدا ہوئے تو وزیر اعظم عمران خان اسمبلیاں توڑ دیں گے۔

عارف حمید بھٹی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے قریبی آدمی سے کہا ہے کہ دباﺅ بڑھتا جارہا ہے، اتحادی جماعتیں پریشر ڈال رہی ہیں۔ ان حالات میں اپنے اصولوں پر سمجھوتہ کرنا پڑا تو اسمبلی توڑ دوں گا۔

صحافی کے مطابق عمران خان بلیک میل کسی سے نہیں ہوں گے۔ حکومت جاتی ہے تو جائے۔ جب عمران خان کو یقین ہو گیا کہ ان کے خلاف ان ہاﺅس تبدیلی کی ہانڈی پک چکی ہے تو وہ اس سے پہلے ہی اسمبلی توڑ دیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments