روات پی ٹی ایس کے پرنسیپل ایس ایس پی ابرار حسین نیکوکارہ کی مبینہ خودکشی، تحقیقات جاری


پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے مصافات میں روات کے پولیس ٹریننگ سکول (پی ٹی ایس) کے پرنسیپل ایس ایس پی میاں ابرار حسین نیکوکارہ نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی ہے۔

ایس ایچ او پولیس روات کاشف اقبال نے بی بی سی کے نامہ نگار شہزاد ملک کو اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ پیر کو ابرار حسین نیکوکارہ مردہ حالت میں اپنے گھر پائے گئے جبکہ پولیس خودکشی کے علاوہ اس کے دیگر پہلوؤں پر بھی غور کرتے ہوئے تحقیقات کر رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ لاش ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تاہم اب تک یہ واضح نہیں ہوسکا کہ لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے گا یا نہیں۔

پولیس ذرائع کے مطابق گھر سے فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیے

طبقاتی فرق اور پنجاب پولیس کی کارکردگی

کیا عقوبت خانے تھانوں سے باہر منتقل ہو رہے ہیں؟

’ریاستی‘ تشدد اور جبر کی دنیا

پولیس کی نیک نامی کے لیے ’دال چاول‘ تیار

واقعے پر سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کا کہنا تھا کہ انھیں ’حال ہی میں یہ حیرت انگیز خبر ملی ہے اور وہ روات پولیس ٹریننگ سکول جا رہے ہیں۔‘

پولیس ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ پر اعلیٰ افسران موجود ہیں اور اس حوالے سے مزید معلومات فراہم نہیں کی جارہی۔

ابرار حسین نیکوکارہ پولیس سروس میں گریڈ 18 کے افسر تھے جو ماضی میں سی ٹی او فیصل آباد اور ڈی پی او خوشاب تعینات رہ چکے ہیں۔ وہ تاحال روات ٹریننگ سکول میں پرنسیپل کے عہدے پر تعینات تھے اور چنیوٹ کے نواحی علاقے ہرسہ شیخ سے تعلق رکھتے تھے۔

ابرار حسین نیکوکارہ نومنتخب جنرل سیکرٹری بار ایسوسی ایشن چنیوٹ میاں عرفان نیکوکارہ کے بھائی تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32292 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp