فلپائن میں لاوا اُگلتا آتش فشاں تصاویر میں


آتش فشاں

فلپائن میں ایک آتش فشاں نے لاوا اُگلنا شروع کر دیا ہے۔ حکام نے متنبہ کیا ہے اس آتش فشاں سے چند گھنٹوں یا دنوں میں مضر اور خطرناک مواد کا اخراج شروع ہو سکتا ہے۔

پیر کی صبح سویرے ’تال‘ نامی آتش فشاں نے کم مقدار میں لاوا اُگلنا شروع کیا تھا۔ یہ آتش فشاں فلپائن کے دارالحکومت منیلا سے 70 کلومیٹر دور جنوب میں واقع ہے۔

آتش فشاں

لاوے کے اخراج سے قبل آتش فشاں سے بہت بڑی مقدار میں راکھ کا اخراج ہوا تھا جس کے باعث اس علاقے کے اطراف بسنے والے آٹھ ہزار سے زائد افراد کو محفوظ علاقوں میں منتقل کیا گیا۔ تال آتش فشاں فلپائن کا دوسرا سب سے ایکٹیو (زندہ) آتش فشاں ہیں۔

آتش فشاں

تال ایک جزیرے پر موجود جھیل کے مرکز میں واقع ہے۔ یہ دنیا کہ چھوٹے آتش فشاؤں میں ایک ہے اور گذشتہ 450 برسوں اس سے 34 مرتبہ لاوے کا اخراج ہو چکا ہے۔

گذشتہ کچھ ہی وقت میں تال کے قریبی علاقوں میں 32 زلزلے کے جھٹکے محسوس ہو چکے ہیں۔

آتش فشاں

آتش فشاں سے نکلنے والی راکھ کی بڑی مقدار نے ارد گرد کی آبادی کو مکمل طور پر ڈھانپ لیا ہے۔

آتش فشاں

آتش فشاں

اس دوران ہونے والی بارش کی وجہ سے راکھ اور پانی نے مل کر کیچڑ کی شکل اختیار کر لی ہے۔

آتش فشاں

آتش فشاں سے راکھ کے اخراج کے باعث کھڑی فصلوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

آتش فشاں

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32288 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp