مشرف کیس میں لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے سے مقدمہ دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی: فردوس عاشق اعوان


 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ آج مشرف کیس کے فیصلے سے کیس دائر کرنے والوں کی نالائقی سامنے آئی ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ مشرف کی سزا سے متعلق لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ انصاف کی جیت ہے۔ عدالتی فیصلے سے واضح ہوگیا کہ ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل اور فیصلہ ہوا جب کہ لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ انصاف کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ سپیشل کورٹ کا اختیار وفاقی حکومت کو حاصل تھا۔ نواز شریف نے کابینہ کی اجازت کے بغیر سپیشل کورٹس بنائی تھیں۔ تاہم پرویز مشرف کیس پر آج عدالت نے انصاف کی فراہمی یقینی بنائی۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عوام یہ جاننا چاہتی ہے کہ جو علاج کے لیے طبی ضمانت لیکر گئے تھے ان کا کیا بنا؟ پلیٹلٹس کا بہانہ بنا کر علاج کے لیے جانے والے پر فضا مقامات و ہوٹلوں میں نظر آتے ہیں۔ بتایا جائے کہ وہ ووٹ کو عزت دو کا نظریہ کدھر گیا؟

معاون خصوصی اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کو عدالت نے ضمانت دی ہے، کیس سے بری نہیں کیا۔ ان کا کیس ابھی چلے گا تاہم رانا ثنا اپنی قیادت سے ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کا جواب مانگیں۔ اپنی تنقید کا ہدف ہمیں بنانے کے بجائے ان سے پوچھیں جو آپ کو چھوڑ کر بیرون ملک سیر سپاٹوں میں مصروف ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments