پریمیر سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ (PSL) اور ٹیلی مارکس کنسلٹنگ کے درمیان معاہدہ


 پریمیر سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ (PSL) اور ٹیلی مارکس کنسلٹنگ کے درمیان صارفین کی مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کے لئے معاہدہ پر دستخط ہو گئے۔ معاہدے پر دستخط کرنے کی تقریب میں پریمیئر سسٹمز کے سی ای او ارشاد رضا، جنرل منیجر آپریشنز منصور سلطان، سی ایف او یاسین، ٹیلی مارکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار نوفیل اور منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب سمیت دونوں اداروں کے سینئر مینجمنٹ نے شرکت کی۔

اس موقع پرپی ایس ایل کے سی ای او ارشاد رضا نے کہا کہ ‘ایس اے پی ایس / 4 ہانا کے نفاذ سے ہمیں داخلی طور پر بہتر اور تیز تر فیصلہ کرنے کا اہل بنائے گا۔ ہمارے آئی ٹی اور آٹوموٹو گاہک پیداواری صلاحیت، ردعمل اور شفافیت سے مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پریمیر سسٹم پرائیوٹ لمیٹڈ 1993 سے کام کر رہا ہے۔ ہم اپنے دونوں کاروباری یونٹوں IT (مائیکروسافٹ، HPi، HPe، ڈیل- EMC-VMW، اوریکل، جونیپر، ورٹیو، ABB) اور آٹوموٹو کے لئے اپنے صارفین کی مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے تیار ہے۔ انڈسٹری (اوڈی) ایس اے پی سے عالمی ٹیکنالوجی کے حل کے نفاذ کے ساتھ، اس کے نفاذ کے ساتھی یعنی ٹیلی مارکس کنسلٹنگ کے توسط سے ایک بے مثال ڈیٹا پلیٹ فارم ہے۔

 اس موقع پر بریفنگ میں بتایا گیا کہ ایس اے پی ایس / 4 ہانا ایک ایسی جدید ٹکنالوجی ہے جو روایتی ٹولز کے مقابلے میں تجزیات کو کئی گنا تیزی سے مرتب کرتی ہے، جس سے پی ایس ایل کو فوری طور پر رپورٹیں بنانے اور سوالات کے جوابات دینے کی صلاحیت مل جاتی ہے۔ جس کی بنا پر پی ایس ایل اپنے صارفین کی بہتر اور تیز تر انداز میں خدمت کر سکے گا۔

ٹیلی مارکس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سردار نوفیل نے کہا کہ اس عالمی معیار کے ایس اے پی حل کے نفاذ سے پی ایس ایل اور اس کے صارفین کو متعدد طریقوں سے فائدہ ہوگا جس میں تیز رفتار رپورٹنگ اور انٹرپرائز سرچ افعال کے ذریعہ بہتر اور تیز تر فیصلہ سازی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس ٹیکنالوجی کے حصول کے بعد پی ایس ایل کے ملازمین خود کو، ”زیادہ موثر اور بااختیار محسوس کریں گے کیونکہ وہ معیاری، ایڈہاک، اور براہ راست رپورٹنگ اور تجزیہ بغیر کسی امداد کے انجام دے سکیں گے۔ ”

منیجنگ ڈائریکٹر عبدالحسیب نے کہا کہ ایس اے پی کے پیداواری ٹولز پیش وضاحتی ٹولز اور کثیر جہتی ڈیٹا کے ذرائع کے استعمال سے نہ صرف ڑئیل ٹائم تجزیہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں بلکہ تجزیاتی رپورٹس بھی بناتے ہیں۔ جس کی بنا پر نہ صارفین کے سوالات کے بر وقت جواب دینے ممکن ہو جاتے ہیں بلکہ رئیل ٹائم تحقیقی ڈیٹا کارکردگی کو بھی بہتر بناتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایس اے پی پی ایس ایل کو شفافیت فراہم کرے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments