ٹی وی پر گرل فرینڈ کے قتل کا انکشاف کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا


مانندر سنگھ

انڈین پولیس نے ٹی وی سٹوڈیوں میں اس وقت ایک شخںص کو گرفتار کر لیا جب وہ ٹی وی پروگرام کے دوران انھوں نے اپنی گرل فرینڈ سربجیت کور کے قتل کا انکشاف کرنے کے بعد باہر نکل رہے تھے۔ ان کی گرفتاری سے متعلق ٹی وی عملے نے پولیس کو اطلاع دی تھی۔

27 برس کے مانندر سنگھ چندی گڑھ شہر کے ٹی وی چینل نیوز18 کے آفس گئے اور ایک کیمرا مین کو بتایا کہ وہ اقبال جرم کرنا چاہتے ہیں۔

ٹی وی عملہ انھیں سٹوڈیو لے گیا اور ان کے انکشاف کو نشر کر دیا۔

یہ بھی پڑھیے

سگریٹ چھوڑنے کا ‘گرل فارمولہ’

پروفیسر کے بیگ میں لڑکی کا کٹا ہوا بازو کیسے آیا؟

رونالڈو: گرل فرینڈ سے سیکس، بہترین گول سے بہتر

فلم جوکر سے مطابقت رکھنے والے اس واقعے نے میڈیا کے ضابطہ اخلاق پر بھی سوال اٹھا دیے ہیں۔

مانندر سنگھ نے ٹی وی پر بتایا کہ انھوں نے اپنی گرل فرینڈ کو اس وقت قتل کر دیا جب ان کا خاندان شادی پر راضی نہ ہوا۔

ان کا کہنا ہے کہ وہ اس وجہ سے ان واقعے کی ذمہ داری تسلیم کر رہے ہیں کیونکہ پولیس ان کے خاندان کو اس دن کے بعد سے تنگ کر رہی ہے جب وہ اپنی گرل فرینڈ کے ساتھ ایک ہوٹل میں داخل ہوئے تھے اور اس کے بعد سربجیت کور کی لاش ملی تھی۔

اس وقت سے مانندر سنگھ مفرور تھے۔

چندی گڑھ پولیس کے ایک اہلکار نہا یادیو نے بی بی سی پنجابی کی اروند چھابڑا کو بتایا کہ مانندر سنگھ شہرت اور ہمدردی سمیٹنا چاہتے تھے اور وہ یہ بھی چاہتے تھے کہ کوئی وکیل ان کے مقدمے کی مفت پیروی کرے کیونکہ ان کے پاس وکیل کی خدمات حاصل کرنے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

مانندر سنگھ کا کہنا ہے کہ ان کی گرل فرینڈ سربجیت سنگھ کے خاندان نے ان کی مختلف ذات کی وجہ سے شادی سے انکار کیا۔

پنجاب پولیس نے بی بی سی کو بتایا کہ مانندر سنگھ پر ہریانہ میں اپنی ایک اور گرل فرینڈ کو بھی قتل کرنے کا بھی شبہ ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32540 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp