جہاز سے ایندھن گرانے والی ڈیلٹا ایئرلائن پر اساتذہ کا مقدمہ


ڈیلٹا ایئرلائنز

ڈیلٹا ایئرلائنز کے ایک طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران سکولوں پر ایندھن پھینکنے کے واقعے کے بعد چار اساتذہ ایئرلائنز پر مقدمہ کر رہے ہیں۔

انجن میں خرابی کے بعد اس فلائٹ کو مجبوراً لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ واپس جانا پڑا۔ ڈیلٹا ایئرلائنز نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ جہاز نے اپنا لینڈنگ وزن کم کرنے کے لیے یہ ایندھن پھینکا۔

چاروں اساتذہ اب اس واقعے سے ہونے والے غیر متعینہ نقصانات کی تلاش میں ہیں۔ چھ مقامی سکولوں میں تقریباً 60 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی جن میں زیادہ تر بچے شامل تھے۔

اساتذہ کے وکیل کے مطابق مدعی اپنے کپڑوں، گوشت، آنکھوں اور جلد پر ایندھن محسوس کرسکتے ہیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ ’ایندھن ان کے منہ اور ناک میں جانے سے شدید جلن پیدا ہوئی۔‘

یہ بھی پڑھیے

خاتون سے جھگڑے کے بعد امیریکن ایئرلائنز کی معافی

’نسلی امتیاز کی وجہ سے پرواز منسوخ کی گئی‘

فلائٹ نہ پکڑنے پر ایئرلائن کا مسافر کے خلاف مقدمہ

جمعے کے روز اساتذہ نے لاس اینجلس سپیریئر کورٹ میں مقدمہ دائر کیا ہے۔ لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق مقدمے میں کہا گیا ہے کہ طیارے کا ایندھن انسانوں اور شہروں کے لیے خطرناک ہے۔

ڈیلٹا نے ابھی تک اس مقدمے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

ڈیلٹا ایئرلائنز

اس پرواز کی منزل چین کا شہر شنگھائی تھا۔ ایندھن گرانے کے بعد اس طیارے نے بحفاظت لینڈنگ کی اور تمام 167 مسافر اور عملے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا تھا۔

ہوائی اڈے سے 16 میل (26 کلومیٹر) مشرق میں کڈاہے کے پارک ایونیو ایلیمنٹری اسکول میں دو جماعتوں کے بچے باہر تھے جب یہ ایندھن پھینکا گیا۔

کڈاہے کی میئر ایلزبتھ الکانٹر نے لاس اینجلس ڈائمز کو بتایا ’میں بہت پریشان ہوں۔ یہ ایک ایلیمنٹری سکول ہے اور یہ بچے چھوٹے ہیں۔‘

فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ کے ایک ترجمان ایلن کینیٹزر نے نیوز ایجنسی روئٹرز کو بتایا ’فیڈرل ایوی ایشن اس واقعے کی مکمل جانچ پڑتال کر رہی ہے۔ کسی بھی بڑے امریکی ہوائی اڈے میں آنے اور جانے والی پروازوں کے لیے ایندھن پھینکنے کے خصوصی طریقہ کار موجود ہیں۔ ان طریقہ کار کے مطابق ایندھن کو نامزد غیر آباد علاقوں پر پھینکنے کی ہدایت کی جاتی ہے، عام طور پر اونچائی پر تاکہ ایندھن زمین پر پہنچنے سے پہلے ہی پھیل جائے اور منتشر ہو جائے۔‘

A photo from Ocean View Elementary School of the jet dumping its fuel

بیشتر جہاز بطور خاص وہ جو لمبی پروازوں پر جاتے ہیں اپنے مقرر کردہ حد سے سے بھی وزن لے کر جاتے ہیں اور اس کی ایک وجہ اس میں بڑی مقدار میں ایندھن کا موجود ہونا بھی ہے۔

یہ وزن عام طور پر پرواز کے دوران ایندھن استعمال ہونے کے بعد ہی کم ہوتا ہے۔

لیکن جب فلائٹ کو مختصر کیا جاتا ہے تو جہاز کی بحفاظت لینڈنگ کے لیے جہاز کا وزن زیادہ ہوتا ہے۔ ایسی صورتحال میں پائلٹ ایندھن گرانے کا فیصلہ کرتے ہیں تاکہ جہاز کا وزن جلدی سے کم کیا جا سکے۔

صرف کچھ ہی جہازوں میں یہ صلاحیت موجود ہوتی ہے اور یہ عمل جہاز کے پروں میں موجود والوز کے ذریعے سر انجام دیا جاتا ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32297 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp