عراق: امریکی افواج کے خلاف بغداد میں ملین مارچ، تصاویر میں


عراق احتجاج

عراق میں امریکی افواج کی موجودگی کے خلاف جمعہ (آج) کو ‘ملین مارچ’ کے نام سے ایک ملک گیر احتجاج کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

اس اجتجاج کی کال عراق کے بااثر شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے دی ہے اور اسے عراق کے شیعہ گروپس کی حمایت بھی حاصل ہے۔

عراق احتجاج

اگرچہ یہ توقع کی جا رہی تھی کہ احتجاج کا باقاعدہ آغاز جمعے کی نماز کے بعد شروع ہو گا مگر عراقی ذرائع ابلاغ پر دیکھائے جانے والے مناظر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہزاروں عراقی شہری نماز سے قبل ہی دارالحکومت بغداد کے گلیوں اور چوراہوں میں اکھٹے ہو چکے ہیں۔

عراق احتجاج

ریاستی ٹی وی چینل، جسے حزب اللہ برگیڈ چلاتی ہے، پر مظاہرے کے حوالے سے سیاسی مبصرین اور تجزیہ کاروں کی آرا بھی لی جا رہی ہیں۔

عراقی ٹی وی چینلز اس احتجاج کو نمایاں کوریج دے رہے ہیں اور ایک ٹی وی چینل پر مظاہرین کے ساتھ ساتھ یہ نعرہ بھی دیکھا گیا ‘جمعہ ملین مارچ۔۔۔ عراقی خودمختاری مانگتے ہیں۔’

عراق احتجاج

عراقی ذرائع ابلاغ پر امریکہ مخالف اس مظاہرے کی کوریج اس کوریج سے کافی مختلف ہے جو عراق بھر میں اکتوبر سے جاری حکومت مخالف مظاہروں کو دی جا رہی ہے۔

بہت سی نیوز ویب سائٹس پر بھی مظاہرے کی کوریج کی جا رہی ہے اور المصالح ویب سائٹ کے مطابق وقت کے ساتھ مظاہرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔ یاد رہے کہ پانچ جنوری کو عراقی پارلیمان نے امریکی افواج کے عراق سے نکل جانے کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔ پارلیمان کا یہ فیصلہ ایرانی کمانڈر قاسم سلیمانی اور عراقی ملیشیا کے ایک رکن ابو مہدی المہندس کی بغداد میں ایک امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد سامنے آیا تھا۔

عراق احتجاج

23 جنوری کو عراقی اور امریکی صدور کی سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں ہونے والی ورلڈ اکنامک فورم میں ملاقات ہوئی تھی جس میں عراق میں امریکی افواج کی تعداد کم کرنے پر بات چیت ہوئی تھی۔

اس ملاقات کے باعث عراق کے شیعہ گروپس ناراض ہو گئے تھے کیونکہ ان کا ماننا ہے کہ عراق کے صدر صالح کو عراقی خودمختاری کی عزت کے طور پر صدر ٹرمپ نے نہیں ملنا چاہیے تھا۔

عراق احتجاج

اس موقع پر 20 جنوری کو عراق میں ایک حکومت مخالف مظاہرے کی کوریج کے دوران ہلاک ہونے والے صحافی یوسف ستار کی نماز جنازہ بھی ادا کی گئی۔

عراق احتجاج

۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32298 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp