#PAKvBAN: پاکستان کو بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی کے آغاز میں ہی دہری کامیابی


پاکستان اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے والی بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم کو آغاز میں ہی دہرا نقصان ہوا ہے۔

اب سے کچھ دیر قبل، بنگلہ دیش نے سات اوورز کے اختتام پر دو وکٹوں کے نقصان پر 39 رنز بنائے تھے۔ اس وقت کریز پر لٹن داس اور تمیم اقبال موجود ہیں۔

مزید پڑھیے

وہ فیصلہ جس نے آج لاہور میں ’پاکستان کی لاج رکھ لی‘

پاکستان نے بنگلہ دیش کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی

مصباح کا ‘ٹرائل اینڈ ایرر’ کہاں تک چلے گا؟

شاہین آفریدی نے آغاز میں ہی اچھی بولنگ کی اور بنگلہ دیش کی جانب سے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے محمد نعیم کو اپنے پہلے اوور کی دوسری گیند پر آؤٹ کر دیا۔

یہی نہیں پاکستان کے دوسرے نوجوان فاسٹ بولر محمد حسنین نے مہدی کو شارٹ گیند کروا کر وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ بھی کرایا۔

اس سے قبل بنگلہ دیش نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کی طرح ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کی جانب سے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32465 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp