خیبر پختونخوا: اہم وزراء کی برطرفی کی اندرونی کہانی


خیبر پختون خوا کی کابینہ سے تین وزراء شہرام ترکئی، عاطف خان اور شکیل احمد کو فارغ کرنے سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان اور سینئر وزیر عاطف خان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے۔

ذرائع کے مطابق عاطف خان صوبائی کابینہ میں دواراکین شامل کرانا چاہتے تھے لیکن کابینہ میں توسیع کے وقت عاطف خان کی طرف سے دیے گئے نام شامل نہیں کیے گئے۔ شہرام ترکئی کی وزارت تبدیل کرنے پر بھی عاطف خان گروپ ناخوش تھا۔

گزشتہ روزِ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے محمود خان نے وزیرِ اعظم عمران خان سے ملاقات کر کے انہیں اس صورتِ حال سے آگاہ کیا تھا۔ وزیر ِاعظم عمران خان سے مشاورت کے بعد تینوں وزراء کو فارغ کیا گیا ہے۔ صوبائی وزیرِ اطلاعات کے پی کے شوکت یوسف زئی نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ تینوں وزیروں کو وزیرِ اعظم کی ہدایت پر ہٹایا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حیات آباد اجلاس اور اسلام آباد کی خفیہ سرگرمیوں پر تینوں وزراء اور پارٹی مین کشمکش بڑھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ حیات آباد اجلاس جمعے کو شہرام ترکئی کی زیرِ صدارت منعقد ہوا، جس میں 8 ارکینِ اسمبلی نے شرکت کی تھی۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ حیات آباد اجلاس کا ایجنڈا حکومتی کرپشن اور وزیرِ اعلیٰ کا میڈیا ٹرائل تھا۔ جمعے کو ہونے والے اس اجلاس کے لئے پانچ وزراء سمیت 40 ارکانِ اسمبلی کو دعوت دی گئی تھی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments