پنجاب کے ناراض ارکان کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کر لیں: وزیر اعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ عثمان بزدار ہی پنجاب کے وزیر اعلیٰ رہیں گے۔ سب کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں، گھر کی باتیں گھر میں رہیں تو اچھا ہے۔

وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کے اراکین صوبائی اسمبلی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ناراض ارکان نے وزیر اعظم کے سامنے شکایات کے انبار لگا دیے اور پولیس کی شکایت کی۔ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کا موقف تسلیم کر لیا۔ انہوں نے بیورو کریسی کو سیاسی نمائندوں کا احترام کرنے کی ہدایت کی اور کہا سب ایم پی ایز قابل احترام ہیں، بیوروکریسی کو ان کا احترام کرنا ہو گا۔

ناراض ارکان کی شکایت پر وزیر اعظم نے کہا عثمان بزدار با اختیار تو ہیں، اور کیا مارشل لا ایڈمنسٹریٹر لگا دوں؟ انہوں نے آئی جی پنجاب اور چیف سیکرٹری پنجاب کو تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ عثمان بزدار وزیر اعلیٰ ہیں اور رہیں گے۔

وزیراعظم نے ناراض اراکین کوتنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے تمام جائز مطالبات منظور کیے جائیں گے، گھرکی باتیں صرف گھر میں کی جاتی ہیں، سب کےلئے بہتر ہوگا کہ اپنے آپ کو ٹھیک کرلیں۔

مجھے آٹا اور گندم کے بحران کا علم ہے، بحران میں ملوث افراد کا بھی علم ہے۔ ہم بہت جلد معاشی بحران سے نکل آئیں گے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments