اسرائیل نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دے دی


اسرائیل کی حکومت نے اپنے شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دے دی۔ اس سے پہلے بھی اسرائیل میں بسنے والے عرب شہری سعودی عرب کا سفر کیا کرتے تھے لیکن ایسا وہ کلیئرنس کے بغیر ہی کرتے تھے لیکن اتوار کے روز سعودی عرب کے سفر کی سرکاری اجازت دے دی گئی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی وزارت داخلہ نے اتوار کو ایک بیان میں کہا ہے کہ وزیر داخلہ آرے ڈیری نے بدھ کے روز ایک حکم نامے پر دستخط کیے تھے جس کے تحت تاریخ میں پہلی بار اسرائیلی شہریوں کو سعودی عرب کے سفر کی اجازت دی گئی ہے۔ اس حکم نامے کے بعد ان مسلمان شہریوں کیلئے آسانی پیدا ہوگی جو حج اور عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب کا رخ کرنا چاہتے ہیں۔

اس کے علاوہ کاروبار کی نیت سے سعودی عرب جانے والے اسرائیلیوں کو 90 روز کی اجازت دی جائے گی۔ اسرائیلی شہریوں کو اجازت اسی صورت دی جائے گی جب انہیں سعودی عرب کی طرف سے دعوت ملے گی۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments