وزیر اعظم عمران خان نے کہا، نو  بجے سے پہلے انصار عباسی کو نکالیں ورنہ جیو بند ہو جائے گا: انصار عباسی


وزیراعظم عمران خان نے ایران سے فون کر کے تجزیہ کار انصاف عباسی کو نکالنے کا مطالبہ کیا اور حکم عدولی کی صورت میں جیو بند کرنے کی دھمکی دی۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی انصار عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ 13 اکتوبر 2019 کو کرپشن سے متعلق رپورٹ دینے پر وزیراعظم عمران خان نے ایران کے دورہ کے دوران فون کیا اور کہا کہ انصار عباسی کو رات 9 بجے تک جیو سے نکال دیں ورنہ جیو بند ہو جائے گا۔

انصار عباسی نے مزید کہا کہ میں نے رپورٹ یہ دی تھی کہ 2019 میں کرپشن 2018 سے زیادہ ہے۔ جس میں یہ خدشہ بھی ظاہر کیا کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کو کرپشن کے حوالے سے زیاد ہ تنزلی دے سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے تحریک انصاف کی حکومت کو مسلم لیگ ن سے زیادہ کرپٹ قرار دیا ہے۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے 2019 اور 2018 کا موازنہ کرتے ہوئے رپورٹ جاری کی ہے جس میں تحریک انصاف کی حکومت میں مسلم لیگ سے زیادہ کرپشن کی نشندہی کی ہے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

Subscribe
Notify of
guest
0 Comments (Email address is not required)
Inline Feedbacks
View all comments