فن تعمیر کو اجاگر کرنے والی چند حیرت انگیز تصاویر


ہزاروں ووٹوں کی گنتی کے بعد آرٹ آف بلڈنگ فوٹوگرافر آف دی ایئر 2019 کے فاتحین کا اعلان کردیا گیا ہے۔

چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ (سی آئی او بی) کے زیرِاہتمام یہ مقابلہ تعمیراتی صنعت سے وابستہ تخلیقی صلاحیتوں اور ہمارے اردگرد کی تعمیراتی دنیا کی حوصلہ افزائی کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔

ججز پرائز پیڈرو لوئس اجوری گویرا سائز کو ان کی سپین کے والنسیا میں واقع شہر سٹی آف آرٹس اینڈ سائنس کی تصویر کے لیے دیا گیا۔

ماسکو میں میٹرو اسٹیشن کی اس حیرت انگیز تصویر کو پبلک چوائس ایوارڈ اسکندر بروموٹن سے نوازا گیا۔

عوامی ووٹوں کے حساب سے شارٹ لسٹ کی گئی دیگر تصاویر یہاں پیش کی جا رہی ہیں۔

یہ تصویر بھی روس میں لی گئی۔ ماضی میں ایسی عمارتیں جن میں بیرونی شکل و صورت اندر سے مختلف ہوتی تھی، بہت کم دیکھنے میں آتی تھیں۔ لیکن آج کل ایسی عمارات بہت عام ہو گئی ہیں

ایفل برج (جسے ڈوم لوس I برج کے نام سے بھی جانا جاتا ہے) کی تصویر۔ فوٹوگرافر کے مطابق ‘لوگ ‘سینہورا دا اگونیا’ کا انتظار کر رہے تھے جو پرتگال کے سب سے بڑے تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس گلی سے گزرتے میں نے یہ خوبصورت منظر دیکھا۔۔ پُل ، سبز رنگ کے کراس اور اس سب سے ہم آہنگی ہوتی عمارت’

رنگوں کا امتزاج: یہ تصویر پرانے اور نئے فن تعمیر کے باہمی تعلق کو ظاہر کرتی ہے

فوٹوگرفر مرلیلا روزا از اگنیس سانویتو کے مطابق ‘جب میں نے اس ماڈرن اپارٹمنٹ کمپلیکس) کی تصویر کھینچی تو مجھے یہ سب ایک خواب کی طرح محسوس ہوا۔ فوٹو گرافی میں روشنی اور رنگوں کا احساس جس سے میں سب سے زیادہ لطف اٹھاتی ہوں اور جو میرے کام کے لیے بھی بہت اہم ہیں’

بینک کی یہ تصویر جوناتھن والینڈ نے لندن میں کھینچی

سمندر اور انسان کا تعلق ظاہر کرتی یہ تصویر ڈیوڈ مارٹن ہمانی بیدویا نے پیرو میں کھینچی: ‘فطرت میں انسان کی مداخلت ہمیشہ خرابی نہیں لاتی۔ یہ تصویر ایک ایسی بالکونی کو دکھاتی ہے جہاں سے لوگ اس کی بہتر طرح سے لطف اندوز ہو سکتے ہیں’۔

پولینڈ کے دارالحکومت راکلا میں نیشنل فورم آف میوزک کے زیر زمین داخلی راستوں میں سے ایک کا فضائی نظارہ۔

ہاؤس آف دی بلیک میڈونا جمہوریہ چیک کے پراگ علاقے ‘اولڈ ٹاؤن’ میں ایک عمارت ہے جسے 1911 اور 1912 کے درمیان تعمیر کیا گیا تھا۔

ابوظہبی میں لی گئی یہ تصویر انسانوں اور عمارتوں کے مابین ضروری تعلق کی ایک مثال ہے۔ ٹاور کے دیوہیکل شیشوں کی صفائی میں مصروف افراد کے بغیر عمارت کافی بدصورت نظر آئے گی۔

یہ تصویر مشرقی سسیکس کی ایک عمارت کی ہے جس کے ڈیزائنر اسے ‘دنیاوی مسائل کا ایک خوبصورت اور کشش حل’ پکارتے ہیں۔

تصاویر بشکریہ چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف بلڈنگ۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32508 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp