ایرانی مسافر طیارے کو حادثہ، رن وے سے پھسل کر ہائی وہ پر اتر گیا


ایران میں ایک مسافر بردار طیارہ زمین پر اترتے ہوئے رن وے کے بجائے پیٹ کے بل ہائی وے پر اتر گیا۔ رپورٹس کے مطابق یہ ایسا خراب لینڈنگ کی وجہ سے ہوا اور جہاز رن وے سے پھسل کر سڑک پر آگیا۔

جنوبی مشرقی شہر ماھشھر ہونے والے اس حادثے کے دوران جہاز پر سوار 135 مسافر محفوظ رہے۔

کیسپیئن ایئر لائن کی پرواز تہران سے چلی تھی اور بتایا گیا ہے کہ لینڈنگ کے لیے اس کے پہیے پوری طرح کھل نہیں سکے۔

یہ بھی پڑھیئے

ایران: مسافر طیارہ گر کر تباہ، ’تمام 66 افراد ہلاک‘

سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جنے والے تصاویر اور ویڈیوز میں مسافروں کو جہاز سے باہر آتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ریاستی ٹیلی وژن نے صوبائی ایوی ایشن حکام کے حوالے سے بتایا کہ ’پائلٹ نے جہاز کو بہت دیر سے لینڈ کیا اور اسے وجہ سے وہ رن وے پر جہاز اتار نہیں سکے۔‘

جہاز پر موجود ایک صحافی نے بتایا کہ طیارے کے پچھے پہیے ٹوٹ گئے جس کی وجہ سے جہاز پہیوں کے بغیر پھسلتا رہا۔

https://twitter.com/isna_farsi/status/1221657119042293761


سول ایوی ایشن کے ترجمان رضا جعفرزادہ نے خبر رساں ادارے اسنا کو بتایا کہ پیر کو مقامی وقت کے مطابق 7.50 پر جہاز رون وے سے پھسلا۔ انھوں نے بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

https://twitter.com/BahmanKalbasi/status/1221656208228192256


ایوی ایشن کے دوران تحفظ کے حوالے ایران کا ریکارڈ کچھ اچھا نہیں ہے۔ فروری 2019 میں ایک جہاز کے حادثے میں 66 افراد ہلاک ہوئے اور سنے 2011 میں لینڈ کے دوران جہاز ٹکڑی ٹکڑے ہو جانے کی وجہ سے درجنوں لوگ ہلاک ہو گئے۔

اس کے بعد یورپی یونین نے سلامتی کے خدشات کے پیشِ نظر ایران کی دو ائر لائنز پر اپنی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی عائد کر دی تھی۔

جوہری معاہدے کے تحت پابندیاں ختم ہونے کے بعد ایران نے اپنے پرانے جہازوں کو اپ گریڈ کرنے کا منصوبہ بنایا۔

تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سنہ 2018 میں معاہدے سے الگ ہونے کے بعد امریکہ نے ایران کو مسافر طیارے فروخت کرنے وگالی کمپنیوں کے لائسنس منسوخ کر دیے تھے۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32507 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp