افغانستان میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ


غزنی

یہ طیارہ ضلع کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں اترا تھا، جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے

اطلاعات ہیں کہ افغانستان کے صوبے غزنی میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔

صوبائی حکومت کے ترجمان نے مقامی ذرائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ طیارہ ضلع دہ یک میں گرا۔

انھوں نے بتایا کہ بظاہر طیارہ تکینکی خرابی کے باعث کریش ہوا اور گرتے ہی اس میں آگ لگ گئی۔

ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ یہ طیارہ کون سی ایئر لائن کا تھا۔

طیارے میں سوار مسافروں کے حوالے سے بھی ابھی کوئی تفصیل معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

غزنی پولیس کے سربراہ احمد خالد وردک نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ ’طیارہ ضلعے کے مرکز سے تین کلومیٹر دور سوڈو گاؤں میں اترا تھا، جسے ایک غیر محفوظ علاقہ سمجھا جاتا ہے‘۔

پولیس چیف کے مطابق، یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق دوپہر 1 بجے کے قریب پیش آیا۔

ابتدائی طور پر کہا گیا کہ یہ طیارہ افغان ایئر لائن آریانا کا ہے لیکن کمپنی نے ان افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طیارہ ان کا نہیں تھا۔

آریانا کے نائب اور سرپرست میر وائس مرزکوال نے بی بی سی کو بتایا کہ ’جس وقت طیارہ گرا تھا اس وقت آریانا ائرلائن صرف دو پروازیں تہران سے کابل اور دوسری پرواز کابل سے انڈیا کے لیے تھیں اور دونوں اپنی منزل تک پہنچ چکی ہیں‘۔

٭٭جیسے جیسے تفصیلات سامنے آ رہی ہیں یہ خبر اپ ڈیٹ کی جا رہی ہیں۔


Facebook Comments - Accept Cookies to Enable FB Comments (See Footer).

بی بی سی

بی بی سی اور 'ہم سب' کے درمیان باہمی اشتراک کے معاہدے کے تحت بی بی سی کے مضامین 'ہم سب' پر شائع کیے جاتے ہیں۔

british-broadcasting-corp has 32538 posts and counting.See all posts by british-broadcasting-corp